طلاق

طلاق کا اعلان کرتاہوں کہنے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
89210
| تاریخ :
2025-11-27
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق کا اعلان کرتاہوں کہنے سے طلاق کا حکم

السلام علیکم مفتی صاحب۔
میرا سوال طلاق کے بارے میں ہے۔ دسمبر 2024 میں جھگڑے کے دوران میں نے بیوی کو واٹس ایپ پر یہ لکھا:
“میں آج ہمارا طلاق announce کر رہا ہوں”
لیکن میں نے “میں تمہیں طلاق دیتا ہوں” جیسے کوئی صریح الفاظ نہیں لکھے۔ اُس وقت میرا پکا اور موجودہ ارادہ طلاق دینے کا بالکل نہیں تھا۔ میں صرف وقت لینے اور اسے دوبارہ سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا۔ میرا خیال تھا کہ شاید اگلے میسجز میں بات بدل جائے۔ اگر صورتِ حال مزید بگڑتی تو شاید بعد میں طلاق کا سوچتا، لیکن اسی لمحے طلاق دینے کا ارادہ نہیں تھا۔ اس کے بعد میں نے لکھا “کیا ابھی کر دوں؟” اور “کیا تم واقعی آج چاہتی ہو؟” تو اس نے جواب میں کہا “ہو گیا”۔ میری محدود معلومات کی وجہ سے میں نے بھی سمجھ لیا کہ شاید طلاق ہو گئی ہے، حالانکہ میں نے کسی بھی وقت صریح الفاظ نہیں کہے۔

براہ کرم فقہِ حنفی کی روشنی میں بتا دیں کہ کیا اس جملے اور اس نیت کے ساتھ طلاق واقع ہو جاتی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں سائل نے سال 2024 ء میں جب مذکور الفاظ " میں آج طلاق کا اعلان کررہا ہوں " تحریر کرکے بیوی کو ارسال کیے ، اس وقت ان الفاظ سے باقاعدہ طلاق دینے کی نیت نہ ہو ، بلکہ طلاق دینے کے ارادہ کا اظہار مقصود ہو جیسا کے اگلے میسیجزمثلا " کیا تم واقعی آج طلاق چاہتی ہو " بھی اسپر قرینہ ہے ، تو چونکہ عرف میں بھی یہ الفاظ طلاق کے ارادہ کے اظہار کے لئے بولے جاتے ہیں ، اسلئے ایسی صورت میں ان الفاظ سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوتی بلکہ میاں بیوی کا نکاح بدستور برقرار ہے بشرطیکہ سائل نے اس سے قبل یا بعد میں کوئی طلاق نہ دی ہو، لیکن آئندہ کے لئے ایسے الفاظ کے استعمال سے احتیاط چاہیئے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیہ : قالت لزوجھا : من با تو نمی باشم ، فقال الزوج : مباش ، فقالت : طلاق بدست تو است مرا طلاق کن ، فقال الزوج : طلاق می کنم طلاق می کنم وکرر ثلاثا ، طلقت ثلاثا بخلاف قولہ کنم لانہ استقبال فلم یکن تحقیقا با لتشکیک ، و فی المحیط لو قال بالعربیۃ : اطلق ، لا یکون طلاقا الا اذا غلب استعمالہ للحال فیکون طلاقا ( باب الطلاق بالالفاظ الفارسیۃ ، ج : 1 ، ص : 384 ، ماجدیۃ )
و فی فتح القدیر : ‌وَلَا ‌يَقَع ‌بِأُطَلِّقُك ‌إلَّا إذَا غَلَبَ فِي الْحَالِ، ( باب ایقاع الطلاق ، ج : 4 ، ص : 8 ، ط : دار الفکر )
وفی الدرالمختار : ( صریحہ ما لم یستعمل الا فیہ ) ولو بالفارسیۃ
و فی رد المختار : وقولہ( صریحہ ما لم یستعمل الا فیہ ) ای غالبا کما یفید کلام البحر ، و عرفہ فی التحریر بما یثبت حمکہ الشرعی بلا نیۃ ، و اراد بما الفظ او ما یقوم مقامہ من الکتابۃ المستبینۃ او الاشارۃ المفھومۃ لان رکن الطلاق الفظ او ما یقوم مقامہ مما ذکر ،

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شیراز نور غنی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89210کی تصدیق کریں
0     349
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات