طلاق

فون پر طلاق کے مطالبہ پر شوہر کا کہنا ٹھیک ہے میں آتا ہوں

فتوی نمبر :
89771
| تاریخ :
2025-12-09
معاملات / احکام طلاق / طلاق

فون پر طلاق کے مطالبہ پر شوہر کا کہنا ٹھیک ہے میں آتا ہوں

محترم مفتی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔میں آپ سے ایک معاملہ میں فتوی لینا چاہتی ہوں میرے اور میرے شوہر کے درمیان صورت حال کچھ یوں ہےمیں نے ا ن سے طلاق مانگی اور درخواست کی کہ وہ ایک مشروط طلاق دےیعنی اگر وہ دوبارہ نکاح کرے تو ہر بار دو طلاقیں واقع ہوں اسوقت وہ فون پر تھے اور کسی گاہک سے بات کر رہے تھےانہوں نے کہا ٹھیک ہے۔ صبر کرو ،میں آتاہو،میں نے بار بار ان سے کہا کہ فورا طلاق دے دیں مگر انہوں نے کہا کہ وہ ابھی کال پر ہے بعد میں بات کریں گےبعد میں انہوں نے مجھے فون کر کے واضح طور پر کہا میں طلاق نہیں دونگا ،میں نے صرف ٹھیک ہے اس لئیے کہا تھا کہ تاکہ تم خاموش ہوجاؤمیرا طلاق دینے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اب میرے سوالات یہ ہیں کیا ٹھیک ہے کہنے سے طلاق واقع ہوگئ؟ اگر شوہر کی نیت طلاق دےنے کا نہ ہو تو کیا طلاق واقع ہوجاتی ہے؟کیا بیوی کی درخواست سےخود بخود طلاق واقع ہوجاتی ہے؟کیا ہمارا نکاح اب بھی باقی ہے؟براہ کرم فقہ حنفی کے مطابق واضح فتوی عطاء فرمائے شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ صورت مسئولہ میں سائلہ کے مطالبہ طلاق کے جواب میں شوہر نے جب کہا کہ ''ٹھیک ہے صبر کرو ،میں آتا ہوں؛تو یہ چونکہ گھر آکر طلاق دینے کا وعدہ تھا اسی وقت موقعہ پر ہی طلاق دینے کی غرض سے بیوی کے مطالبے کا جواب نہیں تھا(جیسا کہ کلام اور گفتگو سے اور بعد میں خود شوہرکی وضاحت سے معلوم ہو رہاہے)اس لیئے اس سےکوئی طلاق واقع نہیں ہوئی جبکہ محض بیوی کے مطالبے سے طلاق واقع نہیں ہوتی جب تک شوہر طلاق واقع نہ کرے،لہذا سائلہ اور اسکےشوہر کانکاح بدستور برقرار ہےاور دونوں میاں بیوی کی طرح ازدواجی زندگی گزارسکتے ہیں تاہم آئیندہ سائلہ کو چاہیئےکہ شوہر کے ساتھ معاملات اور اختلاف کی صورت میں طلاق کے مطالبے میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کرے تاکہ بعد کی پیشمانی اور افسوس سے بچا جا سکے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: هو) لغة رفع القيد لكن جعلوه في المرأة طلاقا وفي غيرها إطلاقا، فلذا كان أنت مطلقة بالسكون كناية وشرعا (رفع قيد النكاحفي الحال) بالبائن (أو المآل) بالرجعي (بلفظ مخصوص) هو ما اشتمل على الطلاق، فخرج الفسوخ كخيار، عتق وبلوغ وردة فإنه فسخ لا طلاق،(ج:3،ص:226)
وفی الھندیۃ: ولو قالت أنا طالق فقال نعم طلقت ولو قاله في جواب طلقني لا تطلق وإن نوى قيل لرجل ألست طلقت امرأتك فقال بلى تطلق كأنه قال طلقت لأنه جواب الاستفهام بالإثبات ولو قال نعم لا تطلق لأنه جواب الاستفهام بالنفي كأنه قال ما طلقت كذا في الخلاصة(ج:1،ص:356

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89771کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات