طلاق

دو بار طلاق کا جملہ بولنے کا حکم

فتوی نمبر :
89830
| تاریخ :
2025-12-09
معاملات / احکام طلاق / طلاق

دو بار طلاق کا جملہ بولنے کا حکم

میں نے اپنے شوہر سے غصے میں کہا کہ مجھے طلاق چاہیے، طلاق چاہیے، اور میرے شوہر نے غصے میں مجھے دو بار کہا کہ میں نے تمہیں طلاق دی، تو کیا یہ طلاق ہوئی ہے یا نہیں؟ براہِ کرم مجھے اس کے بارے میں بتائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو ، اور اس میں کسی طرح کی غلط بیانی سے کام نہ لیا گیا ہو ، تو مذکور الفاظ سے سائلہ پر پر دو طلاقِ رجعی واقع ہوچکی ہیں ، جن کا حکم یہ ہے کہ سائلہ کے شوہر کو دروانِ عدت رجوع کا حق حاصل ہے ، چنانچہ شوہر اگر دورانِ عدت قولاً یا عملاً رجوع کرلیتا ہے تو یہ رجوع درست ہو گا اور میاں بیوی کا نکاح حسبِ سابق بر قرارر رہے گا، ورنہ عدت کے دوران رجوع نہ کرنے کی صورت میں یہ رجعی طلاقیں بائن بن جائیں گی اور اس سے دونوں کا نکاح ختم ہو جائے گا ، جس کے بعد دوبارہ میاں و بیوی کی طرح ساتھ رہنے کے لئے باقاعدہ گواہان کی موجود گی میں باہمی رضامندی سے نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ باضابطہ ایجاب و قبول کرتے ہوئے تجدیدِ نکاح لازم ہوگا، بہردو صورت آئندہ کے لئے سائلہ کے شوہر کو فقط ایک طلاق کا اختیار ہوگا ، اس لئے آئندہ طلاق کےمعاملہ میں خوب احتیاط سے کام لینا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الفقه الإسلامي وأدلته للزحيلي: يقع الطلاق باللفظ الصريح بدون حاجة إلى نية أو دالة حال، فلو قال الرجل لزوجته: أنت طالق، وقع الطلاق، ولا يلتفت لادعائه أنه لا يريد الطلاق. (9/ 6899)۔
في الھداية : اذا طلق الرجل امراته تطليقة رجعية او تطليقتين فله ان يراجعها في عد تھارضيت بذلك اولم ترض (1/470)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قمچی بیک ساقی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89830کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات