طلاق

غیر شادی شدہ شخص پر طلاق کے وسوسوں کا حکم

فتوی نمبر :
89834
| تاریخ :
2025-12-10
معاملات / احکام طلاق / طلاق

غیر شادی شدہ شخص پر طلاق کے وسوسوں کا حکم

ایک غیر شادی شدہ شخص جو وسوسہ میں مبتلا ہے، OCD بھی ہے وہ بار بار یہ سوچتا رہا کہ شاید اُس نے طلاق کو کسی بات پر معلق (مشروط) کر دیا ہے۔ اس وسوسے کی حالت میں اُس نے کئی علماء سے رابطہ بھی کیا، اور علماء سے زبانی بھی پوچھا کہ میں نے اس طرح کہا ہے طلاق کے الفاظ ادا کرکے اور تحریری طور پر بھی، مگر بعد میں کچھ عرصہ بعدجب اُس کی طبیعت بہتر ہوئی وسوسہ نے اس کے ذہن کو مخلوط،اور خراب کیا تھا(بعد میں جب ذہن نارمل ہوا)،وساوس کے بارے میں علم حاصل کیا تو اُسے محسوس ہوا کہ اُس نے درحقیقت طلاق کا کوئی الفاظ نہیں بولا تھا، صرف ذہنی الجھن یا وسوسے کی بنیاد پر سوالات طلاق کا مسئلہ علماء سے پوچھا، تو کیا اس سے طلاق ہو جاتی ہے ؟ اگر چہ حقیقت میں طلاق کا کوئی ارادہ کچھ نہیں تھا ۔
اب اس شخص کو اس بات پر وہم وشک ہوتا ہے کہ پہلے تو کچھ بھی نہیں تھا ،اب تو بول بھی دیا، علماء سے پوچھ بھی لیا ،اگر چہ یہ اس بندے نے وہم اور وسوسہ کے وجہ سے بولا تھا علماء سے پوچھا تھا، تسلی بخش جواب عطا فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ بغیر الفاظ کہے محض طلاق کا خیال یا وسوسہ آنے سے شرعاً طلاق یاتعلیق ِواقع نہیں ہوتی ،چنانچہ اس شخص کوچاہیےکہ جب وسوسے آئیں تواس کی طرف التفات نہ کرے، بلکہ فوراً ”أعوذ باللہ من الشیطن الرجیم“ پڑھے اور اپنے آپ کو کسی کام میں مصروف کرلے، اگر اس تدبیر پر اہتمام سے عمل کرناشروع کردےگا تو ان شاء اللہ بہت جلد وسوسہ کی بیماری ختم ہوجائے گی ۔

مأخَذُ الفَتوی

كمافي صحيح البخاريؒ: حدثنا مسلم بن إبراهيم: حدثنا هشام: حدثنا قتادة، عن زرارة بن أوفى، عن أبي هريرةؓ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"إن الله تجاوز عن أمتي ما حدثت به أنفسها، ما لم تعمل أو تتكلم" قال قتادة: إذا طلق في نفسه فليس بشيء،(کتاب الطلاق، باب: الطلاق في الإغلاق والكره، والسكران والمجنون وأمرهما، والغلظ والنسيان في الطلاق والشرك وغيره،ج5،ص2020،المرقم:4968،ط:دار ابن کثیر،دمشق)-
وفی الدر المختار: فلا تصح ردة مجنون، ومعتوه وموسوس، وصبي لا يعقل وسكران ومكره عليها،الخ
وفي الرد: تحت (قوله وموسوس) بالكسر ولا يقال بالفتح ولكن موسوس له أو إليه أي تلقى إليه الوسوسة، وقال الليث: الوسوسة حديث النفس، وإنما قيل موسوس لأنه يحدث بما في ضميره وعن الليث لا يجوز طلاق الموسوس قال: يعني المغلوب في عقله، وعن الحاكم هو المصاب في عقله إذا تكلم يتكلم بغير نظام كذا في المغرب، (کتاب الجھاد، ‌‌باب المرتد،ج4،ص224،ط:ایچ ایم سعید)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89834کی تصدیق کریں
0     286
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات