طلاق

اگر آئندہ میں نے ٹریڈنگ کی تو مجھ پر میری بیوی تین طلاق ہوگی

فتوی نمبر :
90007
| تاریخ :
2025-12-13
معاملات / احکام طلاق / طلاق

اگر آئندہ میں نے ٹریڈنگ کی تو مجھ پر میری بیوی تین طلاق ہوگی

محترم مفتی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عرض یہ ہے کہ: میں آن لائن ٹریڈنگ کرتا تھا، جس میں اکثر نقصان ہوتا تھا۔ ایک دن شدید غصے کی حالت میں، صرف خود کو ٹریڈنگ سے روکنے کی نیت سے (بیوی کو طلاق دینا مقصود نہیں تھا) میں نے یہ الفاظ کہے:
"اگر آئندہ میں نے ٹریڈنگ کی تو مجھ پر میری بیوی تین طلاق ہوگی۔"
بعد ازاں مجھے احساس ہوا کہ یہ الفاظ شرعاً بہت سنگین ہیں۔واضح رہے کہ:یہ الفاظ غصے میں کہے گئے،نیت طلاق دینے کی نہیں تھی بلکہ خود کو روکنا مقصود تھا اس کے بعد اب تک میں نے ٹریڈنگ نہیں کی نکاح بدستور قائم ہے
اب دریافت طلب امور یہ ہیں:
کیا یہ الفاظ طلاق کے ہیں یا قسم کے حکم میں آتے ہیں؟ اگر مستقبل میں ٹریڈنگ کی جائے تو کیا طلاق واقع ہوگی؟ یا صرف کفارۂ قسم لازم آئے گا؟موجودہ حالت میں نکاح کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
براہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں واضح فتویٰ عطا فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائل نے جب آئن لائن ٹریڈنگ سے اپنے کو روکنے کیلئے،آئندہ ٹریڈنگ کو شرط بنا کراس کے ساتھ صریح تین طلاقوں کی تعلیق کی ہے تو چونکہ طلاق کے صریح الفاظ میں طلاق واقع ہونے کیلئے شرعا ًنیت کرنا ضروری نہیں اس لئے یہ تعلیق منعقد ہوگئ ہے،اور آئندہ جب کسی وقت شرط کی خلاف ورزی ہوگی تو سائل کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمت مغلظہ ثابت ہوجائے گی جس کے بعد بغیر حلالہ شرعیہ کےدوبارہ باہم عقد نکاح بھی نہ ہو سکے گا ،سائل نے چونکہ ابھی تک شرط کی خلاف ورزی نہیں کی ہےاس لئے اس کا اپنی بیوی سے نکاح برقرار ہے۔ البتہ آئندہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: وفيها) كلها (تنحل) أي تبطل (اليمين) ببطلان التعليق (إذا وجد الشرط مرة إلا في كلما فإنه ينحل بعد الثلاث) لاقتضائها عموم الأفعال
وفی الشامیۃ تحت قولہ:(تبطل الیمین) قوله أي تبطل اليمين) أي تنتهي وتتم، وإذا تمت حنث فلا يتصور الحنث ثانيا إلا بيمين أخرى لأنها غير مقتضية للعموم والتكرار لغة نهر
(ج:3،ص:352،مط:ایچ ایم سعید)
وفی الھندیۃ: ‌وإذا ‌أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق ولا تصح إضافة الطلاق إلا أن يكون الحالف مالكا أو يضيفه إلى ملك والإضافة إلى سبب الملك كالتزوج كالإضافة إلى الملك فإن قال لأجنبية: إن دخلت الدار فأنت طالق ثم نكحها فدخلت الدار لم تطلق كذا في الكافي۔(ج :1،ص:420؛مط:مکتبہ ماجدیہ)
وفی الھدایۃ: ‌وإذا ‌أضافه ‌إلى شرط وقع عقيب الشرط مثل أن يقول لامرأته إن دخلت الدار فأنت طالق" وهذا بالاتفاق لأن الملك قائم في الحال والظاهر بقاؤه إلى وقت وجود الشرط فيصح يمينا أو إيقاعا "(ج:2؛ص:954،مط:مکتبۃ البشری)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90007کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات