طلاق

"میں تمہاری ماں کو چھوڑ چکا ہوں"کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
90033
| تاریخ :
2025-12-15
معاملات / احکام طلاق / طلاق

"میں تمہاری ماں کو چھوڑ چکا ہوں"کہنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں ۔۔۔۔اور اس کے شوہر۔۔۔۔ دونوں کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر۔۔۔۔صبح سے بول رہا تھا کہ میں تجھے چھوڑ دوں گا، پھر شام کو میرے بیٹے ۔۔۔ جوکہ 14 سال کا ہے، اس کو بولا کہ میں تمہاری والدہ کو چھوڑ رہا ہوں، اور پھر مجھے بولا کہ آج سے تم میری بہن ہو، بہن ہو، بہن ہو، میرے شوہر تھوڑے سے گونگے ہیں، ان سےصحیح بولا نہیں جاتا، پھر رات کو سسر آئے ، اور کہا کہ ہاں میرے بیٹے نے چھوڑ دیا ہے۔
نوٹ: لڑائی کے وقت ہم میاں بیوی اور بیٹا ایک ہی کمرہ میں تھے، شوہر نے بیٹے کو مخاطب ہوکر بولا کہ ”میں تمہاری والدہ کو چھوڑ چکاہوں“ اس کے بعد میری طرف متوجہ ہوکر کہا کہ ”آج سے تم میری بہن ہو، بہن ہو، بہن ہو، پھر دوسرے کمرہ میں میرا سسر سویا ہواتھا، اس کو بطورِ خبر بتایا کہ میں نے اسے چھوڑ دیا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائلہ کے شوہر نے اپنے بیٹے سے مخاطب ہوکر مذکور الفاظ” میں تمہاری والدہ کو چھوڑ چکاہوں“ کہنے کے بعد واقعۃً سائلہ کے سسرکے سامنے بطورِخبر کے دوبارہ یہی الفاظ دہرائے ہوں، اور اس سے قبل کوئی طلاق نہ دی ہو تو ایسی صورت میں سائلہ پر ایک طلاق رجعی واقع ہوچکی تھی، جس کے بعد شوہر کو دورانِ عدت رجوع کا اختیار تھا، لیکن اس کے بعد شوہر کا مذکور الفاظ ”آج سے تم میری بہن ہو، بہن ہو، بہن ہو“ استعمال کرنا اگر ان کے عرف و عادت اور علاقائی محاورات میں لوگ بیوی کو بہن بول کر طلاق مراد لیتے ہوں، اور وہاں یہ لفظ طلاق کے مترادف ہی سمجھا جاتا ہو، اور شوہر نے مذکور الفاظ طلاق کی نیت سےہی کہے ہوں تو مجموعی طور پر سائلہ پر دو طلاق بائن واقع ہوچکی ہیں، جس کی وجہ سے دونوں کا نکاح ختم ہو چکا ہے، اور عورت عدت گزار کر دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے، البتہ اگر میاں بیوی آپس کی رضا مندی سے دوبارہ ایک ساتھ رہنا چاہتے ہوں تو ان کیلئے شرعی گواہان کی موجود گی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ باقاعدہ ایجاب و قبول کرکے تجدیدِ نکاح لازم ہوگا۔ تا ہم آئندہ کیلئے شوہر کو فقط ایک طلاق کا اختیار ہوگا، اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی العرف الشذی علی ھامش الترمذی: قال العلماء: ‌لا ‌بد ‌في ‌الظهار من التشبيه وإذا قال: أنت أمي لا يكون ظهاراً بل لغواً، أقول: لا بد من أن يكون طلاقاً بائناً عند النية وقد روي عن أبي يوسف كما في العمدة الخ(کتاب الطلاق واللعان، باب ماجاء فی کفارۃ الظہار، ج2،ص429،ط:دار التراث العربی)۔
وفی الشامیۃ: فإن سرحتك كناية لكنه في عرف الفرس غلب استعماله في الصريح، فإذا قال: " رهاكردم " أي سرحتك، يقع به الرجعي مع أن أصله كناية أيضاً، وما ذاك إلا لأنه غلب في عرف الفرس استعماله في الطلاق، وقد مر أن الصريح ما لم يستعمل إلا في الطلاق من أي لغة كانت (إلی قولہ) والحاصل أن المتأخرین خالفوا المتقدمین فی وقوع البائن بالحرام بلا نیۃ حتی لا یصدق إذا قال لم أنو لأجل العرف الحادث فی زمان المتأخرین فیتوقف الآن وقوع البائن بہ علی وجود العرف کما فی زمانھم الخ(کتاب الطلاق، باب الکنایات، ج 3، ص 299، ط: سعید)۔
وفیہ أیضاً: (الصریح یلحق الصریح و) یلحق (البائن) بشرط العدۃ (والبائن یلحق الصریح) الصریح ما لا یحتاج إلی نیۃ بائنا کان الواقع بہ أو رجعیا فتح(إلی قولہ) (لا) یلحق البائن (البائن) إذا أمکن جعلہ إخبارا عن الأول الخ(کتاب الطلاق، باب الکنایات، ج 3، ص 306،308، ط: سعید)۔
وفی الھندیۃ: ولو قال لإمرأتہ أنت طالق فقال لہ رجل ما قلت فقال طلقتھا أو قال قلت ھی طالق فھی واحدۃ فی القضاء کذا فی البدائع الخ(کتاب الطلاق، الباب الثانی فی ایقاع الطلاق الخ، الفصل الاول، ج 1، ص 354، ط: ماجدیۃ)۔
وفیھا أیضاً: وإذا کان الطلاق بائنا دون الثلاث فلہ أن یتزوجھا فی العدۃ وبعد انقضائھا الخ(فصل فیما تحل بہ المطلقۃ وما یتصل بہ، ج 1، ص 472، ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالصمد فرید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90033کی تصدیق کریں
0     57
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات