طلاق

بیوی کے گھر والوں کے آنے پر معلق کردہ طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
90067
| تاریخ :
2025-12-16
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیوی کے گھر والوں کے آنے پر معلق کردہ طلاق کا حکم

سوال میری دوست کا ہے کہ ایک شوہر نے اپنی بیوی سے کہا اگر تمہارے گھر والے میرے گھر آئنگے تو تمہیں طلاق ہوجائیگی سوال یہ ہے کہ کیا طلاق واقع ہوجائیگی حالانکہ شوہر کے ساتھ نفسیاتی مسائل ہے دماغ کی ایم۔آر۔آئی ۔بھی کرائی ہے اور کافی سالوں سے عاملوں سے علاج بھی چل رہا ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ طلاق کو کسی شرط پر معلق کرنے کے بعد جب وہ شرط پائی جائےتو طلاق واقع ہوجاتی ہے لہذا صو رت مسؤلہ میں سائلہ کی سہیلی کے شوہر نے اگر اپنے ہوش و حواس میں اپنی بیوی سے یہ کہا ہو کہ " اگر آپ کے گھر والے ہمارے گھر آئے تو تمہیں طلاق" تویہ طلاق معلق ہوچکی ہے،چنانچہ اب جب بیوی کے گھر والےشوہر کے گھر آئنگے تو بیوی پر ایک طلاق رجعی واقع ہوجائےگی اور طلاق رجعی واقع ہونے کی صورت میں عدت کے اندر شوہر کو رجوع کرنے کا اختیارحاصل ہوتا ہے اگر شوہر نےعدت میں رجوع کرلیا تو دونوں میاں بیوی کا نکاح حسب سابق برقرار ہوگا لیکن اگر شوہر نے عدت کے دوران رجوع نہیں کیا تو عدت کےگزرنے کے بعد دونوں میاں بیوی کا نکاح بالکلیہ ختم ہو جائےگا جس کے بعد اگر میاں بیوی دو بارہ ساتھ رہنا چاہیں تو اس کے لئے باہمی رضامندی سے باقاعدہ گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ نکااح کر نا لازم ہوگا ،تاہم اس رجوع یا نکاح کے بعد آئندہ کے لئے شوہر کو فقط دو طلاقوں کا اختیار حاصل ہوگا اس لئے اسے آئندہ کے لئے طلاق کے معاملے میں احتیاط سے کام لینا چاہئے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدرالمختار:‌فِي ‌أَيْمَانِ ‌الْفَتْحِ ‌مَا ‌لَفْظُهُ، وَقَدْ عُرِفَ فِي الطَّلَاقِ أَنَّهُ لَوْ قَالَ: إنْ دَخَلْت الدَّارَ فَأَنْتِ طَالِقٌ، إنْ دَخَلْت الدَّارَ فَأَنْتِ طَالِقٌ، إنْ دَخَلْت الدَّارَ فَأَنْتِ طَالِقٌ وَقَعَ الثَّلَاثُ.(ج:٣،ص:٣٧٦ )
وفيه أيضا:‌كُلِّهَا (‌تَنْحَلُّ) ‌أَيْ ‌تَبْطُلُ (الْيَمِينُ) بِبُطْلَانِ التَّعْلِيقِ (إذَا وُجِدَ الشَّرْطُ مَرَّةً إلَّا فِي كُلَّمَا فَإِنَّهُ يَنْحَلُّ بَعْدَ الثَّلَاثِ) لِاقْتِضَائِهَا عُمُومَ الْأَفْعَالِ( ج:٣،ص:٣٥٢)
وفي التاتار خانيه:إذا قال لامرأته إن دخلت الدار فأنت طالق ،فدخلت إمرأته وقع الطلاق لوجود الشرط.(ج:٣،ص:٥٠٣)
وفي الهداية:‌وإذا ‌طلق ‌الرجل ‌امرأته ‌تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض.(ج:٢،ص:٢٥٤)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عاشق یونس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90067کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات