طلاق

بیوی کے جواب میں شوہر کا میسیج کرنا ” تو طلاق ہے ،طلاق ہے ، طلاق ہے“

فتوی نمبر :
90168
| تاریخ :
2025-12-20
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیوی کے جواب میں شوہر کا میسیج کرنا ” تو طلاق ہے ،طلاق ہے ، طلاق ہے“

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو تحریری میسج بذریعہ واٹس ایپ بھیجا”کہ تو مجھ پر طلاق ہے“بیوی نے میسج کے جواب میں میسج بھیجاکہ دو باقی ہیں شوہر نے میسج بھیجاکہ ”تو طلاق ہے طلاق ہے طلاق ہے“۔
سوال یہ ہے کہ طلاق واقع ہوگئی یا نہیں؟اگر واقع ہوگئی تو کتنی طلاقیں واقع ہونگی؟شوہر اپنے والدین کے گھر میں ہے اور وہ اس کی کوئی وضاحت نہیں کررہا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر سائل کا بیان واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو، اس میں کسی قسم کی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو اس طور پر کہ مذکور شخص نے جب اپنی بیوی کو واٹس ایپ کے ذریعے یہ الفاظ بھیجے”تو مجھ پر طلاق ہے“، اور بیوی نے جواب میں کہا ”کہ دو باقی ہیں“ اوراس کے بعد شوہر نے دوبارہ یہ الفاظ تین مرتبہ بھیجے ”تو طلاق ہے، طلاق ہے، طلاق ہے“ تو اس سے مذکور شخص کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے، جبکہ باقی ایک طلاق محل نہ رہنے کی وجہ سے لغو شمار ہوگی،لہذا اب رجوع نہیں ہوسکتا،اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر باہم عقدِنکاح بھی نہیں ہوسکتا ، لہذا دونوں پر لازم ہے کہ ایک دوسرے سے علیحدہ رہیں اور میاں بیوی والے تعلقات ہر گز قائم نہ کریں، ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہوں گے،جبکہ عورت ایام ِعدت گزارنے کےبعددوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: فان طلقھا فلا تحل لہ من بعد حتی تنکح زوجا غیرہ (سورۃ البقرۃ ایت نمبر 230)۔
وفی صحیح مسلم: عن عائشہ رضی اللہ عنھا قالت طلق رجل امراتہ ثلاثا فتزوجھا رجل ثم طلقھا قبل أن یدخل بھا فأراد زوجھا الاول أن یتزوجھا،فسئل رسول اللہ ﷺ عن ذلک فقال لا حتی یذوق الآخر من عسیلتھا ما ذاق الأول الخ (کتاب النکاح، ج: 1، ص: 736، ط: البشریٰ)۔
وفی الدر المختار: كتب الطلاق وإن مستبينا على نحو لوح وقع إن نوى، وقيل مطلقا، ولو على نحو الماء فلا مطلقا. ولو كتب على وجه الرسالة والخطاب، كأن يكتب يا فلانة: إذا أتاك كتابي هذا فأنت طالق طلقت بوصول الكتاب جوهر الخ
وفی رد المحتارتحت: (قولہ کتب الطلاق ) قال فی الھندیۃ: الکتابۃ علی نوعین مرسومۃ وغیر مرسومۃ (إلی قولہ) إن کانت مرسومۃ یقع الطلاق نویٰ أو لم ینو ثم المرسومۃ لا تخلو إما أن أرسل الطلاق بأن کتب أما بعد فأنت طالق فکما کتب ھذا یقع الطلاق وتلزمھا العدۃ من وقت الکتابۃ (إلی قولہ) (قولہ طلقت بوصول الكتاب) أي إليھا ولا يحتاج إلى النية في المستبين المرسوم( إلی قولہ) ‌ولو ‌قال ‌للكاتب: اكتب طلاق امرأتي كان إقرارا بالطلاق وإن لم يكتب( إلی قولہ) وكذا كل كتاب لم يكتبه بخطه ولم يمله بنفسه لا يقع الطلاق ما لم يقر أنه كتابه اھ ملخصا الخ (کتاب الطلاق، مطلب فی الطلاق بالکتابۃ،ج3،ص246، ط: ایچ ایم سیعد)۔
وفی الھندیۃ: وإن کان الطلاق ثلاثا فی الحرۃ وثنتین فی الأمۃ لم تحل لہ حتی تنکح زوجاً غیرہ نکاحاً صحییحاً ویدخل بھا ثم یطلقھا أو یموت عنھا الخ (الباب السادس فصل فیما تحل بہ المطلقۃ، ج: 1، ص: 472، ط: ماجدیہ)۔
وفی الھندیۃ: إذا قال لإمرأتہ أنت طالق أنت طالق أنت طالق ولم یعلقہ بالشرط إن کانت مدخولۃ طلقت ثلاثاً الخ (الباب الثانی فی ایقاع الطلاق، ج: 1، ص: 355، ط: ماجدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رحمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90168کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات