طلاق

”اگر پنجابیوں نے گھر کے اندر دیکھا یہ میرے اوپر طلاق ہے “ کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
90184
| تاریخ :
2025-12-21
معاملات / احکام طلاق / طلاق

”اگر پنجابیوں نے گھر کے اندر دیکھا یہ میرے اوپر طلاق ہے “ کہنے کا حکم

”اگر پنجابیوں نے گھر کے اندر دیکھا یہ میرے اوپر طلاق ہے “باقی تینوں قوموں کا نام نہیں لیا، پٹھان بلوچ ہزارے وال ان قوموں کانام نہیں لیاہمارے محلے میں یہ تینوں قومیں ہیں اور یہ اس گھر میں رہ سکتے ہیں یا نہیں ؟اورگھر تبدیل کرلے؟
(نوٹ) سائل سے سوال کا پس منظر معلوم کرنے کیلئے سائل کو دارالإفتاء بلاکر دوبارہ وضاحت لی گئی جس میں سائل نے مزید وضاحت میں بتایا کہ گھر کا دروازہ میں بند کرکے جاتا تھا اور جب شام کو آتا تو کھلا ہوا ہوتا تھا، بارہا سمجھانے کے باوجود ایک دن غصہ میں یہ بات کہدی اور بلا ارادہ پنجابیوں کا لفظ زبان سے نکل گیا اور یہ جملہ صرف ایک بار بولاتھا۔ اور سائل کا تعلق پشتو بولنے والے خاندان سے ہے، اور انہوں نے بھی یہ بتایا کہ اس جملہ بولنے کا مقصد یہ تھا کہ دروازہ کے سامنے گزرنے والا شخص گھر میں جھانک کر نہ دیکھے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل نے گھر کے دروازہ کھلا رکھنے پر اپنی بیوی کو سوال میں مذکور الفاظ”اگر پنجابیوں نے گھر کے اندر دیکھا یہ میر ےاوپر طلاق ہے “ کہتے وقت اگر کسی خاص قوم کے لوگوں کے دیکھنے کی تحدید مقصود نہ ہو، بلکہ سامنے مطلقاً ہرگزرنے والوں کے لئے دروازہ بند رکھنے اور ان سے پردہ کرنے کیلئے مذکور الفاظ استعمال کرتے وقت اپنی قوم کے علاوہ دیگر لوگوں کو پنجابی کہہ دیا ہو جیساکہ سوال اور نوٹ میں درج وضاحت سے بھی یہ معلوم ہورہا ہے، تو اس جملہ سے اس کی بیوی پر ایک طلاق رجعی معلق ہوچکی تھی، لہذا اگر ابھی تک سائل کی اہلیہ کے دروازہ کھلا رکھتے ہوئے محلے میں آباد لوگوں میں سے کسی بھی قوم سے تعلق رکھنے والے مرد کی نگاہ گھر کے اندر نہ پڑی ہو تو شرط نہ پائے جانے کی جہ سے سائل کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، تاہم شرط پائی جانے کی صورت میں اس کی بیوی پر ایک طلاق رجعی واقع ہوجائے گی، البتہ دوران عدت زبانی جیسے تم میری بیوی ہو یا ازدواجی تعلق قائم کرنے سے یہ نکاح بحال ہوجائے گا، اور آئندہ شرط پائے جانے کی صورت میں مزید کوئی طلاق واقع نہ ہوگی لیکن بیوی کا اس طرح گھر کا دروازہ کھلا رکھنا کہ ہر آنے جانے والے فرد کیلئے گھر میں دیکھنے کا موقع مل سکے کسی بھی صورت جائز نہیں ، اس لئے اس سلسلہ میں اسے احتیاط کی ضرورت ہے، اور اگر سائل شرط پائے جانے سے قبل یہ گھر تبدیل کرکے کسی ایسی جگہ رہائش اختیار کرلیتا ہے، جہاں دروازہ سے کسی فرد کے دیکھنے کی نوبت نہ آئےتویہ بھی بلاشبہ ایک مستحسن امر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: الأصل أن ألأیمان مبنیۃ عند الشافعی علی الحقیقۃ اللغویۃ و عند مالک علی الإستعمال القرآنی وعند أحمد علی النیۃ و عندنا علی العرف مالم ینو ما یحتملہ علی اللفظ فلا حنث فی لایھدم إلا بالنیۃ فتح (الأیمان مبنیۃ علی الالفاظ لا علی الاغراض الخ)۔
وفی الشامیۃ تحت (قولہ الأیمان مبنیۃ علی الالفاظ الخ) أی الألفاظ العرفیۃ بقرینۃ ماقبلہ (الی قولہ) لا علی الأغراض أی المقاصد و النیات احترز بہ عن القول ببنائھا علی النیۃ فصار الحاصل أن المعتبر إنما ھو اللفظ العرفی المسمی و أما غرض الحالف فإن کان مدلول الفظ المسمی أعتبر وإن کان زائداً علی الفظ فلایعتبر الخ (باب الیمین فی الدخول و الخروج، ج: 3، ص: 743، ط: سعید)۔
وفی الفتاوی الھندیۃ: رجل قال لإمرأتہ ان دخلت دار أخی فانت طالق فسکن أخو الحالف داراً أخری ودخلت المرأۃ الدار الحدیثۃ قال بعضھم ان کانت یمینہ بغیظ الحقد من تلک الدار الأولی لا یحنث فی یمینہ وان کانت یمینہ لأجل الاخ حنث فی یمینہ وان لم تکن لہ نیۃ حنث فی قول أبی حنیفۃ و محمد رحمہما اللہ تعالی وان دخلت المرأۃ الدار التی کانت لأخیہ وقت الیمین ان کانت الدار فی ملک الاخ الا أنہ لا یسکن فیھا حنث فی یمینہ وان خرجت تلک الدار عن ملک الاخ بعد الیمین ببیع أو ھبۃ أو غیر ذلک لا یحنث کذا فی فتاوی قاضی خان الخ(الفصل الثالث فی تعلیق الطلاق بکلمۃ ان واذا و غیرھما، ج 1، ص 434، ط: ماجدیۃ)۔
وفی الدر: (وفيها) كلها (تنحل) أي تبطل (اليمين) ببطلان التعليق (إذا وجد الشرط مرة إلا في كلما فإنه ينحل بعد الثلاث) لاقتضائها عموم الأفعال الخ
وفی الشامیۃ تحت: (قوله أي تبطل اليمين) أي تنتهي وتتم، وإذا تمت حنث فلا يتصور الحنث ثانيا إلا بيمين أخرى لأنها غير مقتضية للعموم والتكرار لغة نهر (قوله ببطلان التعليق) فيه أن اليمين هنا هي التعليق الخ (مطلب فی الفاظ الشرط، باب التعلیق، ج: 3، ص: 352، ط: سعید)۔
وفی الفتاوی الھندیۃ: ولو حلف لا يدخل ‌دار فلان فباع فلان نصف ‌الدار وهو فيها فدخل الحالف كان حانثا وإن تحول فلان عن ‌الدار لا يحنث في قولهما وكذا لو حلف أن لا يدخل ‌دار فلان فباع فلان ‌داره وتحول عنها فدخل الحالف لا يحنث في قولهما وكذا لو حلف أن لا يدخل ‌دار امرأته فباعت هي ‌دارها من رجل فاستأجرها الحالف من المشتري إن كانت اليمين لمعنى من المرأة لا يحنث وإن كانت الكراهة لأجل ‌الدار حنث، رجل حلف لا يدخل ‌دار فلان الأجيزي شكفت بود فنزلت بهم بلية من قتل أو هدم أو حرق أو موت فدخل الحالف لا يحنث كذا في فتاوى قاضي خان الخ۔(الباب الثالث في اليمين على الدخول والسكنى وغيرهما، کتاب الأیمان، ج: 2، س: 71، ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالعزیز رحیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90184کی تصدیق کریں
0     156
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات