طلاق

”چھوڑ دو“ کے جواب میں شوہر کا ” چلی جاؤ “ کہنے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
90291
| تاریخ :
2025-12-26
معاملات / احکام طلاق / طلاق

”چھوڑ دو“ کے جواب میں شوہر کا ” چلی جاؤ “ کہنے سے طلاق کا حکم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ! میرا سوال مفتیان کرام سے یہ ہے کہ میری شادی کو 20 سال ہوچکے ہیں، چند دن پہلے زوجہ سے کسی بات پہ تکرار ہوئی ، میں بھی غصّہ تھا وہ بھی غصے میں تھی، میں نے کہا کہ میں تو اب تنگ آگیا ہوں تم سے۔ تو اس نے کہا تو چھوڑ دو نا، کیوں پال رہے ہو؟ تو میں نے جواباً کہا کہ تو چلی جاؤ نا، کیوں بیٹھی ہو یہاں پہ؟ نہ تو اس کا ارادہ طلاق لینے کا تھا نہ میرا ارادہ طلاق دینے کا تھا بس غصے میں یہی الفاظ جس طرح لکھے ہیں ہم دونوں کے منہ سے نکلے، اب معلوم کرنا ہے کہ کیا یہ کنایہ تو نہیں اور کیا طلاق واقع تو نہیں ہوچکی ؟ میں کافی پریشان ہوں اور زوجہ بھی پریشان ہیں۔ براہ مہربانی آگاہ فرمائیں، جزاک اللہ خیرا کثیرا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر شوہر نے اپنی بیوی کو مذکور الفاظ واقعۃً بھی طلاق کی نیت سے نہیں کہے تھے تو ایسی صورت میں بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ، میاں بیوی کا نکاح بدستور برقرارہے اور ان دونوں کا میاں بیوی کی حیثیت سے ساتھ رہنا بھی درست ہے، لیکن آئندہ کے لئے ایسے جملوں کے تبادلہ سے احتیاط چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (كنايته) عند الفقهاء (ما لم يوضع له) أي الطلاق (واحتمله) وغيره (ف) الكنايات (لا تطلق بها) قضاء (إلا بنية أو دلالة الحال) (الی قولہ) (وفي الغضب) توقف (الأولان) إن نوى وقع و إلا لا الخ (باب الکنایات، ج: 3، ص: 296-301، ط: سعید)۔
و فی رد المحتار: تحت: (قوله توقف الأولان) أي ما يصلح ردا وجوابا وما يصلح سبا وجوابا ولا يتوقف ما يتعين للجواب. بيان ذلك أن حالة الغضب تصلح للرد والتبعيد والسب والشتم كما تصلح للطلاق، وألفاظ الأولين يحتملان ذلك أيضا فصار الحال في نفسه محتملا للطلاق وغيره، فإذا عنى به غيره فقد نوى ما يحتمله كلامه ولا يكذبه الظاهر فيصدق في القضاء الخ (باب الکنایات، ج: 3، ص: 301، ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قائرات تبیک عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90291کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات