طلاق

دو طلاق کے بعد رجوع کا حکم

فتوی نمبر :
90307
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

دو طلاق کے بعد رجوع کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج صبح ایک گھر یلو اختلاف کے دوران شدید غصے کی حالت میں ، میں نے اپنی زوجہ سے پشتو زبان میں دو مرتبہ یہ الفاظ " طلاق درکوم " کہے جس کا اردو مفہوم ہے " میں طلاق دیتا ہوں "۔اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ ان الفاظ کے کہنے سے شرعا کتنی طلاق واقع ہوئی ؟ آیا نکاح برقرار ہے یا ختم ہو چکا ہے ؟ اگر رجوع یا تجدید نکاح کی کوئی صورت ہے تو اس کی شرعی وضاحت بھی فرمادی جائے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں جب سائل نے گھریلو اختلاف کے دوران غصہ کی حالت میں اپنی بیوی کو مذکور الفاظ " طلاق درکوم " (میں طلاق دیتا ہوں ) دو مرتبہ کہہ دیئے تو اس سے اس کی بیوی پر دو طلاق جعی واقع ہوچکی ہیں جس کے بعد دوران عدت سائل کو رجوع کا اختیار حاصل ہے ۔ چنانچہ سائل اگر دوران عدت زبانی جیسے " میں رجوع کرتا ہوں " کہہ کر یا عملاً بیوی سے بوس و کنار یا میاں بیوی والا تعلق قائم کرکے رجوع کرلیتا ہے تو یہ رجوع درست ہوکر میاں بیوی کا نکاح حسب سابق برقرار رہے گا ،بصورت دیگر عدت میں رجوع نہ کرنے کی صورت میں یہ دو طلاقیں بائن ہوکر میاں بیوی کا نکاح ختم ہوجائے گا ،جس کے بعد میاں بیوی کا باہمی رضامندی سے ساتھ رہنے کے لئے باقاعدہ گواہان کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ باضابطہ ایجاب و قبول کرتے ہوئے تجدید نکاح لازم ہوگا ،بہر دو صورت سائل کو آئندہ کے لئے فقط ایک طلاق کا اختیار ہوگا ،اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط چاہیئے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الھندیة: (الفصل الأول في الطلاق الصريح) . وهو كأنت طالق ومطلقة وطلقتك وتقع واحدة رجعية وإن نوى الأكثر أو الإبانة أو لم ينو شيئا كذا في الكنز. اھ(1/354)-
وفیھاایضاً:الرجعة إبقاء النكاح على ما كان ما دامت في العدة كذا في التبيين وهي على ضربين: سني وبدعي (فالسني) أن يراجعها بالقول ويشهد على رجعتها شاهدين ويعلمها بذلك فإذا راجعها بالقول نحو أن يقول لها: راجعتك أو راجعت امرأتي ولم يشهد على ذلك أو أشهد ولم يعلمها بذلك فهو بدعي مخالف للسنة والرجعة صحيحة وإن راجعها بالفعل مثل أن يطأها أو يقبلها بشهوة أو ينظر إلى فرجها بشهوة فإنه يصير مراجعا عندنا إلا أنه يكره له ذلك ويستحب أن يراجعها بعد ذلك بالإشهاد كذا في الجوهرة النيرة.(. ألفاظ الرجعة صريح وكناية) (فالصريح) : راجعتك في حال خطابها أو راجعت امرأتي حال غيبتها وحضورها أيضا ومن الصريح ارتجعتك ورجعتك ورددتك وأمسكتك ومسكتك بمنزلة أمسكتك فهذه يصير مراجعا بها بلا نية.(والكناية) : أنت عندي كما كنت وأنت امرأتي فلا يصير مراجعا إلا بالنية كذا في فتح القدير. اھ(1/468)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90307کی تصدیق کریں
0     147
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات