امامت و جماعت

امام صاحب سےاگر تلاوت کے دوران کوئی آیت چھوٹ جائےتونمازکاحکم

فتوی نمبر :
9032
| تاریخ :
2010-07-15
عبادات / نماز / امامت و جماعت

امام صاحب سےاگر تلاوت کے دوران کوئی آیت چھوٹ جائےتونمازکاحکم

امامت کے دوران میں ایک آیت ’’ومن شر غاسق اذا وقب‘‘ بھول گیا، پہلی رکعت میں اور دوسری رکعت میں، میں نے اُسے صحیح بھی نہیں کیا اور آخر میں سورہ ناس پڑھ دی۔ مجھے جلدی بتائیں:
کیا مجھے سجدہ سہو کرنا چاہیے تھا؟
میری نماز مکمل ہوگئی یا مجھے لوٹانا پڑےگی؟
اور میں مقتدیوں کے ساتھ کیا کروں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

آیت کے چھوٹنے سے نماز میں کوئی فساد نہیں آتا اور نہ ہی سجدہ سہو لازم ہوتا ہے،بلکہ نماز درست ادا ہوگئی ہے،لہذا نماز لوٹانے کی ضرورت نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية: (ومنها ذكر آية مكان آية) لو ذكر آية مكان آية إن وقف وقفا تاما ثم ابتدأ بآية أخرى أو ببعض آية لا تفسد (إلی قوله) أما إذا لم يقف ووصل - إن لم يغير المعنى - نحو أن يقرأ {إن الذين آمنوا وعملوا الصالحات} [الكهف: 107] فلهم جزاء الحسنى مكان قوله {كانت لهم جنات الفردوس نزلا} [الكهف: 107] لا تفسد. اھ (1/ 81)!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 9032کی تصدیق کریں
0     1205
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات