طلاق

طلاق کے جملوں میں شک کا حکم

فتوی نمبر :
90390
| تاریخ :
2025-12-30
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق کے جملوں میں شک کا حکم

اچھا ایک شرعی مسئلہ بتائیں وہ یہ ہے کہ اگر بیوی بھی نہ سن رہی ہو اور نہ بیوی موجود ہو وہ کسی اور جگہ پہ ہو اس کا خاوند کسی اور جگہ پہ ہو وہ وہاں پر بیٹھ کر اس کو الفاظ بھی یاد نہ ہو صرف اتنا یاد ہو کہ اس نے طلاق کا کچھ کہا تھا لیکن یہ یاد نہیں ہے کہ کتنی بار کہا تھا اور کیا نام لے کر کہا تھا تو کیا اس طرح طلاق ہو جائےگی، لیکن ان باتوں میں شک ہے کیا اس طرح طلاق ہو جائے گی

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ وقوع ِطلاق کے لئے بیوی کا سامنے موجود ہونا یا اس کا الفاظ طلاق خود سننا شرط اور ضروری نہیں ،بلکہ طلاق کی نسبت بیوی کی طرف کر لینا ہی کا فی ہو تا ہے ،مثلاً اگر کوئی بیوی کی غیر موجودگی میں کہہ دیے کہ " میری بیوی کو طلاق" یا اپنے کسی بچے کے نام سے کہ"فلان کی ماں کو طلاق "اسی طرح بیوی کی غیر موجودگی میں بیوی کا نام لیکر مثلاً "فاطمہ کو طلاق "تو ان تمام صورتوں میں بیوی کی طرف طلاق کی صریح نسبت پائی جانے کی وجہ سے طلاق واقع ہو گی ، اب اگر سائل کو اپنے الفاظ یقینی طور پر یاد نہ ہوں، محض شک ہو اور کسی ایک جانب غالب گمان نہ ہو تو ایسی صورت میں محض شک کی بناء پر سائل کے نکاح پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، لہذا سائل اور اس کی بیوی حسبِ سابق میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کر سکتے ہیں۔ تاہم آئندہ اس طرح کے الفاظ سے بھی اجتناب لازم ہے، البتہ اس کے علاوہ کوئی صورت ہو تو اس کی مکمل وضاحت کر کے سوال دوبارہ بھیج دیا جائے تو انشاءاللہ حکم شرعی سے بھی آگاہ کردیا جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الفتاوى الهندية: ولو قال امرأته الحبشية طالق ولا نية له في طلاق امرأته وامرأته ليست بحبشية لا يقع عليها وعلى ‌هذا ‌إذا ‌سمى ‌بغير ‌اسمها ‌ولا ‌نية ‌له في طلاق امرأته فإن نوى طلاق امرأته في هذه الوجوه طلقت امرأته كذا في الذخيرة اھ (1:ج/ص: 358)
و في مراقي الفلاح ‌لو ‌أجرى ‌الطلاق ‌على ‌قلبه ‌وحرك لسانه من غير تلفظ يسمع لا يقع وإن صحح الحروف وقال الكرخي القراءة تصحيح الحروف وإن لم يكن صوت بحيث يسمع والصحيح خلافه قاله المحقق الكمال ابن الهمام رحمه الله تعالی(ص؛ 84 )
و في البحر الرائق: وفي المحيط الأصل أنه ‌متى ‌وجدت ‌النسبة ‌وغير ‌اسمها بغيره لا يقع لأن التعريف لا يحصل بالتسمية متى بدل اسمها لأن بذلك الاسم تكون امرأة أجنبية اھ (ج:3 ص :273 )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90390کی تصدیق کریں
0     44
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات