طلاق

طلاق کے متعلق حکم

فتوی نمبر :
90392
| تاریخ :
2025-12-30
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق کے متعلق حکم

السلام علیکم مفتی صاحب ۔
میری بیوی نے مجھ سے ایک بات پر بہت لڑائی کی ، دس پندرہ دن مجھ کو کھانا بھی نہیں دیا اور ہر طرح سے تنگ کیا، یہاں تک کہ میری والدہ کے کھانے میں نمک ملایا اور ہر طرح سے میری والدہ کو تنگ کیا گھر میں صرف میری ماں رہتی ہے اور والد اور بھائی فوت ہوچکے ہیں ، صرف والدہ حیات ہے، میرے دو بچے بھی ہیں ، ایک نو سال کا اور دوسرا پانچ سال کا ہے، میری بیوی حاملہ بھی ہے ابھی پینتالیس دن ہوگئے ہیں مجھ سے لڑ کر اپنے گھر پر ہے اور کوئی رابطہ نہیں ہے، میں نے اس کے والد اور بھائی سے کہا ہے کہ وہ اپنی غلطی قبول کرکے معافی مانگے مجھ سے اور میری والدہ سے پھر گھر آجائے کیونکہ اس نے مجھ سے بھی بہت بدتمیزی کی اور کئی دفعہ یہ کہا کہ میرا آپ سے تعلق ختم اور آپ سے کوئی رشتہ نہیں ہے اور کھانا نہیں دیتی اور گھر سے استعمال کی چیزیں غائب کرتی ہے کچن سے پلیٹیں چائے کے کپ غائب کرتی ہے مجھ کو اور میری والدہ کو تنگ کرنے کے لیے صبح صبح کو تیز آواز میں گانے لگادیتی ہے بچوں کو میرے خلاف ابھارتی ہے بچوں کو بات بات پر ڈانٹتی ہے اور میری کوئی بات بھی نہیں سنتی ، ان سب حالات سے تنگ آکر میں نے اس سے کہا کے تم اپنے گھر چلی جاؤ تو اب پینتالیس دن ہوگئے ہیں بیوی یا اس کے گھر والوں کی طرف سے کوئی معافی کی بات نہیں کہہ رہے اور میری کوئی غلطی قبول کرنے کو تیار نہیں ہے ۔ ایسی صورت میں میری لئے کیا شرعی حکم ہے؟ اور کیا حمل کی صورت میں طلاق دے سکتا ہوں؟ کیوں کہ اس کی طرف سے کوئی صلح کی بات نہیں ہے۔ رہنمائی فرمائیں جزاک اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا بیان اگر واقعۃ درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس میں کسی قسم کی غلط بیانی سے کام نہ لیا گیا ہو تو سائل کی بیوی کا مذکور رویہّ شرعاً مذموم ہے جس کی وجہ سے وہ گناہ گار بھی ہورہی ہے لہذا اسے چاہئیے کہ وہ اللہ کے حضور بصدق دل توبہ و استغفار کرے اور شوہر سے بھی اس رویہً پر دست بستہ معافی مانگ کر اپنے گھر کو ویران ہونے اور بچوں کے مستقبل کو برباد ہونے سے بچانے کی فکر کرے ۔جبکہ سائل کو بھی چاہیئے کہ وہ اس معاملہ میں جلد بازی سے کام نہ لے بلکہ دونوں خاندانوں کے بڑوں کو درمیان میں لاکر صلح صفائی کرکے گھر بچانے کی کوشش کرے تاہم اگر ہر ممکن کوشش کے باوجود عورت اپنے رویےّ سے باز نہ آرہی ہو، اورسائل کے لئے مزید اسکے ساتھ نباہ کی کوئی صورت ممکن نہ رہے تو ایسی بیوی کو طلاق یا خلع دیکر اپنی زوجیت سے علیحدہ کرنے کی بھی گنجائش ہوگی لیکن ایسی صورت میں بھی اسے چاہئیے کہ وہ واضح الفاظ جیسے " میں طلاق دیتا ہوں " کے ذریعے بیوی کو ایک ہی طلاق دے اس سے زیادہ نہ دے تاکہ بعد میں صلح ہونے کی صورت میں دوبارہ نکاح کی گنجائش باقی رہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المشکاۃ : عن انس رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ ﷺ المراۃ اذا صلت خمسھا و صامت شھرھا واحصنت فرجھا واطاعت بعلھا فلتدخل من ای ابواب الجنۃ شائت ( باب عشرۃ النساء ، ج : 2 ، ص : 281 ، ط : قدیمی )
وفیہ ایضا : عن طلق ابن علی قال قال رسول اللہ ﷺ اذا الرجل دعا زوجتہ لحاجتہ فلتاتہ وان کانت علی التنور ( ایضا )
و فی احکام القرآن تحت قولہ تعالی ( الرجال قوامون علی النساء ) قد افاد ذلک لزومھا طاعتہ لان وصفہ بالقیام علیھا یقتضی ذلک ( واللاتی تخافون نشوزھن ۔۔ ) یدل علی ان علیھا طاعتہ فی نفسھا و ترک النشوز علیہ ( باب حق الزوج علی المراۃ و حق المراۃ علی الزوج ، ج : 1 ، ص : 374 ، ط : سھیل اکیڈمی )
و فی الدرالمختار : الاصل فیہ الحظر معناہ ان الشارع ترک ھذا الاصل فاباحہ بل یستحب لو مؤذیۃ او تارکۃ صلاۃ غایۃ ۔۔ ومن محاسنہ التخلص بہ من المکارہ الخ
و فی رد المختار تحت قولہ ( من محاسنہ التخلص ) ای من محاسنہ جعلہ بید الرجال دون النساء ۔۔۔۔ ومنھا شرعہ ثلاثا لان النفس کذوبۃ ربما تظھر عدم الحاجۃ الیھا ثم یحصل الندم فشرع ثلاثا لیجرب نفسہ اولا و ثانیا ( کتاب الطلاق ، ج : 3 ، ص : 229 ، ط : سعید )
وفی الدر المختار : و ینکح مبانتہ بما دون الثلاث فی العدۃ و بعدھا بالاجماع ( باب الرجعۃ ، ج : 3 ، ص : 409 ، ط : سعید )
و فی الموسوعۃ الفقھیۃ : اتفق الفقهاء على أن طاعة الزوج واجبة على الزوجة، لقوله تعالى ( الرجال قوامون على النساء بما فضل الله بعضهم على بعض وبما أنفقوا من أموالهم ) ( باب استمتاع کل من الزوجین بالاخر ، ج : 31 ، ص : 313 ، ط : دار السلاسل الکویت )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شیراز نور غنی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90392کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات