طلاق

شیعہ شوہر کا طلاق دینے کے بعد اپنے مسلک کے مطابق اس کی نفی کرنا

فتوی نمبر :
90428
| تاریخ :
2025-12-31
معاملات / احکام طلاق / طلاق

شیعہ شوہر کا طلاق دینے کے بعد اپنے مسلک کے مطابق اس کی نفی کرنا

طلاق کا مسئلہ: ایک لڑکی حنفی اور اس کا شوہر شیعہ مسلک سے ہے۔ شوہر نے ایک بار واضح الفاظ میں طلاق دی اور دوسری بار ایک موقع پر کہا کہ میں تمیں فارغ کرتا ہوں۔ اب لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ طلاق ہوگئی ہے اب یہ دونوں میاں بیوی نہیں رہے۔ جبکہ لڑکی کے شوہر کا کہنا ہے کہ ہمارے مسلک کے حساب سے طلاق نہیں ہوئی ہے۔ اس مسئلہ پر آپکی کیا رائے ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شیعوں کی مختلف فرقے ہیں اور ہر فرقے کے عقائد اور نظریات بھی مختلف ہیں،اس لئے شیعوں کےساتھ مناکحت اختیار کرنے میں تفصیل ہے،وہ یہ ہےکہ جس شیعہ کے عقائد اور نظریات یہ ہوں مثلا: حضرت علی کو خدامانتا ہو،یا قرآن کریم میں تحریف کا قائل ہو،یا حضرت جبرئیل کے وحی لانےمیں غلطی کرنے کا عقیدہ رکھتا ہو،یا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر لگائی جانے والی تہمت کو سچا مانتا ہو ،یا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صحابیت کامنکر ہو،یا اس قسم کاکوئی دوسرا کوئی عقیدہ جوقرآن کریم کے صریح امر کے خلاف کفریہ عقیدہ ہوتو ایسے عقائدکے حامل شیعہ مرد سےسنی العقیدہ لڑکی کا نکاح سرے سے منعقد ہی نہیں ہوتا ، البتہ اگر مذکور لڑکی کا شوہر ان کفریہ عقائد کا حامل نہ ہو، تو اگر ان دونوں کے مابین کیاگیانکاح درست منعقد ہوچکا تھا، لیکن اس نکاح کے بعد اس کے شوہر نے اسے واضح الفاظ جیسے "میں آپ کو طلاق دیتاہوں " کے ذریعے ایک طلاق دیدی ہو، اور دوران عدت رجوع کر لیاہو، یا رجوع کے بغیر ہی دوران عدت مذاکرہ طلاق یا لڑائی جھگڑے کے نتیجہ میں "میں تمہیں فارغ کرتا ہوں ، "کے الفاظ کہہ دیے ہوں ، تو اس سے اس پر دوسری طلاق بائن بھی واقع ہو کر میاں بیوی کا نکاح ختم ہوچکاہے ، جس کے بعد عورت کے لئے بغیر تجدید نکاح کے اس کے ساتھ رہنا جائز نہیں ، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: ‌(أو) ‌الكافر ‌بسب (‌الشيخين أو) بسب (أحدهما) في البحر عن الجوهرة معزيا للشهيد من سب الشيخين أو طعن فيهما كفر ولا تقبل توبته، وبه أخذ الدبوسي وأبو الليث، وهو المختار للفتوى انتهى اھ
وفی الشامیة: تحت قوله:(لکن فی النھر) نعم لا شك في تكفير من قذف السيدة عائشة - رضي الله تعالى عنها - أو أنكر صحبة الصديق، أو اعتقد الألوهية في علي أو أن جبريل غلط في الوحي، أو نحو ذلك من الكفر الصريح المخالف للقرآن اھ (ج:4،ص:237، مطلب التونة اليأس دون الايمان مطبع: ایچ ایم سعید)
وفی الھدایة: الطلاق على ضربين صريح وكناية فالصريح قوله أنت طالق ومطلقة وطلقتك فهذا يقع به الطلاق الرجعيلأن هذه الألفاظ تستعمل في الطلاق ولا تستعمل في غيره فكان صريحا وأنه يعقب الرجعة بالنص " ولا يفتقر إلى النية " لأنه صريح فيه لغلبة الاستعمال " وكذا إذا نوى الإبانة " لأنه قصد تنجيز ما علقه الشرع بانقضاء العدة فيرد عليه (باب ایقاع الطلاق ،ج:1،ص " 225، ناشر بیروت )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رمضان عبدالعلی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90428کی تصدیق کریں
0     11
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات