طلاق

دو طلاق کے بعد رجوع کا حکم

فتوی نمبر :
90432
| تاریخ :
2025-12-31
معاملات / احکام طلاق / طلاق

دو طلاق کے بعد رجوع کا حکم

میری بیٹی اور ان کے شوہر 28 اور 29 ستمبر 2025 کے شب کو ان کے درمیان رات بھر اپنے کمرے میں بحث چلتی رہی، آخر کار بوقتِ فجر انکے شوہر نے اپنی زبان سے اس طرح الفاظ ادا کیے ” میں آپ کو طلاق دیتا ہوں، آپ کو طلاق دیتا ہوں“ جب وہ تیسری مرتبہ کہنے والے تھے توبیٹی نے ان کے منہ پر ہاتھ رکھ کر انہیں چپ کرا دیا، 29 ستمبر کو صبح بیٹی ہمارے (والدین) کے گھر آگئی ،انہوں نے اپنی عدت شروع کی، لہٰذا آپ شرعی رہنمائی فرما دیں کہ کیا اب تیسری طلاق واقع ہو گئی ہے یا نہیں؟بیٹی کی تیسری ماہواری 30 دسمبر 2025 کو مکمّل ہوئی ہے، اگر یہ دونو ں دوبارہ ساتھ رہنا چاہیں تو اسکا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کابیان اگرحقیقت پرمبنی ہو،اس میں کسی قسم کی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیاگیاہوبایں طورکہ سائل کے داماد نےاپنی بیوی کو دوران بحث وتکرارمذکورصریح الفاظ ”میں آپ کو طلاق دیتا ہوں، آپ کو طلاق دیتا ہوں“ کہےہوں اورتیسری بارکہنے سے پہلے سائل کی بیٹی نے اپنے شوہرکے منہ پرہاتھ رکھ دیاہوجس کی بناءپروہ تیسری بارطلاق کےالفاظ ادانہ کرسکاتواس صورت میں سائل کی بیٹی پر دو طلاقِ رجعی واقع ہو چکی ہیں، جس کے بعد دورانِ عدت شوہر کو رجوع کا حق حاصل تھا، اب اگراس دوران شوہرنے رجوع نہ کیاہوتاآنکہ ایّامِ عدّت (تین ماہواریاں ) گزر گئے تواس سے نکاح بالکل ختم ہوچکا ہے،اور سائل کی بیٹی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزادہے، تاہم اگرسائل کی بیٹی اوراس کا شوہرباہمی رضامندی سےدوبارہ میاں بیوی کی حیثیت سے ساتھ رہنے پرآمادہ ہوں تو نئے سرے سے حقِ مہر کے تقرّر کے ساتھ باقاعدہ گواہوں کی موجودگی میں باضابطہ ایجاب و قبول کرنا لازم ہوگا بشرطیکہ اس واقعے سے قبل کوئی طلاق نہ دی ہو، اور شوہر کے پاس آئندہ کیلئے فقط ایک طلاق کا اختیار ہوگا، اس لئےآئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الھدایۃ: الطلاق علی ضربین، صریح و کنایۃ، فالصریح قولہ: أنت طالق و مطلقۃ و طلّقتك فھٰذا یقع بہ الطلاق الرجعی، الخ (باب إیقاع الطلاق، ج 2، ص 61، ط: مکتبہ انعامیۃ)-
وفی الھندیۃ: (و أما البدعی) فنوعان بدعی لمعنى يعود إلى العدد، وبدع لمعنى يعود إلى الوقت (فالذی) يعود إلى العدد أن يطلقها ثلاثا فی طهر واحد بکلمۃ واحدۃ أو بكلمات متفرقة أو يجمع بين التطليقتين فی طهر واحد بكلمة واحدة أو بكلمتين متفرقتين فإذا فعل ذلك وقع الطلاق وكان عاصيا، الخ (كتاب الطلاق، الباب الأول فی تفسير الطلاق وركنه و شرطه وحكمه ووصفه وتقسيمه، الطلاق البدعی، ج 1، ص 349، ط: مکتبۃ ماجدیۃ)-
و فی البدائع: فإن طلقها و لم يراجعها بل تركها حتى إنقضت عدتها بانت، و هذا عندنا، الخ (كتاب الطلاق، فصل فی بيان حكم الطلاق، ج 4، س 469، ط: دار الحدیث قاھرۃ)-
وفی الھدایۃ: و إذا كان الطلاق بائنا دون الثلاث فله أن يتزوجها فی العدة و بعد إنقضائها، الخ (کتاب الطلاق، ‌‌باب الرجعة، ‌‌فصل فيما تحل به المطلقة، ج 2، ص 92، ط: مکتبۃ انعامیۃ)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90432کی تصدیق کریں
0     149
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات