طلاق

سادہ کاغذ پر طلاق دینے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
90468
| تاریخ :
2026-01-01
معاملات / احکام طلاق / طلاق

سادہ کاغذ پر طلاق دینے سے طلاق کا حکم

السلام علیکم! میری شادی کو 9 برس ہو گئے لیکن شوہر خرچ نہیں دیتے تھے بلکہ الٹا میری کمائی پر ہی انحصار کرتے تھے۔ اولاد بھی نہیں تھی اور اُس کے حصول کے لئے مُجھے علاج کی کوئی مناسب سہولیات بھی میسر نہ تھیں۔ ان وجوہات کی بنا پر میں نے ان سے خلع لینے کا فیصلہ کیا اور اپنے وکیل سے رابطہ کیا۔ وکیل نے فون پر میرے شوہر سے رابطہ کیا اور اس مسئلہ کو کورٹ کے باہر حل کرنے کی نیّت سے میرے اور میرے شوہر کے درمیان طلاق مبارات کا طریقہ طے پایا۔ جس میں انہوں نے کُچھ اپنی اور کُچھ میری شرائط پر اس شادی کو ختم کرنے کی حامی بھر لی اور ایک سادہ کاغذ پر میرے وکیل اور بھائی کی موجودگی میں مُجھے طلاق مبارات دے دی۔ وضاحت دیتی چلوں کہ سادہ کاغذ پر کارروائی اس وجہ سے ہوئی کیوں کہ دفتری اوقات ختم ہو چکے تھے اور آنلائن ای سٹیمپ پیپر دستیاب نہیں تھا۔ میرے شوہر اس وعدے کے ساتھ وکیل کے دفتر سے رخصت ہوئے کہ کل آ کے وہ سٹیمپ پیپر پر بھی سائن کرکے دیں گے اور میرے مہر کی رقم جو انہوں نے وعدہ کیا تھا وہ بھی ادا کر دیں گے۔ لیکن اگلے دن وہ نہیں آئے۔ اور اب اس بات کو 4 ماہ ہو گئے ،میں عدت بھی پوری کر چکی ،لیکن اب وہ مکر گئے کہ میں نے طلاق دی ہی نہیں میں نے سائن جعلی کئے تھے اور یہ کہ مجھ سے رجوع کرو۔ جب کہ عدت کے تین ماہ کے دوران انہوں نے مجھ سے یا میری فیملی سے رابطہ کر کے ایک بار بھی یہ نہیں بتایا کہ میں نے طلاق نہیں دی۔ اب مُجھے عدالت سے سمن بھیج دیا ہے تاکہ یونین کونسل مُجھے طلاق کا سرٹیفکیٹ issue نہ کرے۔ میں سخت پریشان ہوں کہ میری شرعی حیثیت منکوحہ کی ہے يا مطلقہ کی۔ اگر طلاق مکمل نہیں ہوئی اور رجوع ممکن ہے تو اُسکا طریقہ بھی بتائیں۔ برائے مہربانی قرآن اور حدیث کی روشنی میں میری رہنمائی فرما کر میری آخرت برباد ہونے سے مُجھے بچائیں اللہ پاک آپ کو دونوں جہانوں میں جزا خیر نصیب فرمائے۔آمین

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں سائلہ نے یہ وضاحت نہیں کی کہ جس کاغذ پر شوہر نے دستخط کیے ہیں ، اس میں کن الفاظ کے ساتھ کتنی طلاقیں لکھی ہوئی تھیں ؟ تاکہ اسی کے مطابق جواب دیاجاتا، تاہم اگراس کاغذ میں واضح الفاظ (جیسے میں طلاق دیتاہوں وغیرہ) میں تین دفعہ طلاق کے الفاظ لکھے گئے ہوں ، پھر شوہر نے اپنے ہوش وحواس میں اس کاغذ پر دستخط کردیےہوں ، اگرچہ بعد میں وہ یہ کہے کہ میں نے سائن جعلی کیے تھے ، تب بھی شرعاً سائلہ پر کاغذ میں درج تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے، اب رجوع نہیں ہوسکتا، اور حلالہ شرعیہ کے بغیردوبارہ باہم عقدنکاح بھی نہیں ہوسکتاہے،جبکہ سائلہ ایام عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی رد المحتار: وإن كانت مرسومة يقع الطلاق نوى أو لم ينو. اھ (مطلب فی الطلاق بالکتابة،ج: 3، ص: 246، ط: دار الفکر)
وفی المصنف لابن أبي شیبة: عن حماد قال: إذا کتب الرجل إلی امرأته -إلی- أمابعد! فأنت طالق فهي طالق، وقال ابن شبرمة: هي طالق. اھ(کتاب الطلاق، باب في الرجل یکتب طلاق امرأته بیده، ج:9،ص:562،ط:علوم القرآن)
وفی الشامیۃ: ’’ولو أقر بالطلاق كاذباً أو هازلاً وقع قضاءً لا ديانةً‘‘. اھ(کتاب الطلاق ج : ۳،ص:۲۳۶، ،ط: سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90468کی تصدیق کریں
0     5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات