طلاق

ایک طلاق کے بعد رجوع کا حکم

فتوی نمبر :
90495
| تاریخ :
2026-01-02
معاملات / احکام طلاق / طلاق

ایک طلاق کے بعد رجوع کا حکم

میں نے اپنی بیوی کو ایک بار طلاق کہا اور وہ روٹھ کر میکے چلی گئی مجھے فتویٰ بنانا ہے، میں اس سے رجوع کرنا چاہتا ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں اگر سائل نے اپنی بیوی کو صرف ایک صریح طلاق دی ہو مثلاً ان الفاظ میں کہ "میں تمہیں طلاق دیتا ہوں یا تجھے طلاق دے دی" اس کے علاوہ کسی دوسرے موقع پر کوئی طلاق نہ دی ہو، اور عدت (تین ماہواریاں یا بصورت حمل بچے کی پیدائش کی صورت میں) بھی نہ گزری ہو تو سائل کو حقِ رجوع حاصل ہے، بیوی چاہے راضی ہو یا نہ ہو، رجوع اس کی موجودگی میں ہو یا غیر موجودگی میں، لہذا سائل اگر رجوع کے الفاظ بول دے مثلاً "میں اپنی بیوی سے رجوع کرتا ہوں اور اسے اپنی بیوی بنا کے رکھتا ہوں" تو اس سے رجوع ہو جائے گا،(اور بہتر یہ ہے کہ رجوع کے یہ الفاظ گواہوں کی موجودگی میں کہہ دیں) چنانچہ رجوع کرنے سے بیوی حسبِ سابق اس کی منکوحہ ہی رہے گی، جس کے بعد وہ کسی اور شخص سے نکاح نہیں کر سکے گی۔ بصورت دیگر اگر عدت مکمل ہو جائے اور دورانِ عدت رجوع نہ ہوا ہو تو وہ ایک طلاقِ رجعی، طلاقِ بائن بن جائے گی، جس کے بعد نکاح ختم ہو کر بیوی آزاد ہوگی چنانچہ اس کے بعد اگر وہ چاہے تو سائل کے ساتھ دوبارہ نکاح کرے یا کسی بھی دوسرے شخص سے رشتۂ ازدواج قائم کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفتاوى الهندية: إذا طلق الرجل إمرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترضِ..الخ.(ج:1،ص:470، الباب السادس في الرجعة ،مكتبه ماجدية ).

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسلم امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90495کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات