طلاق

بیوی کو مطمئن نہ کرنے والے شوہر سے طلاق لینا

فتوی نمبر :
90662
| تاریخ :
2026-01-07
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیوی کو مطمئن نہ کرنے والے شوہر سے طلاق لینا

میری شادی کو دو سال ہو گئے ہیں، میرے شوہر کی عمر 37 سال ہے اور میری عمر 23 سال ہے، پہلے سب ٹھیک تھا، لیکن پچھلے آٹھ مہینوں سے مجھے میرے شوہر بالکل اچھے نہیں لگ رہے، اب تو یہ حال ہے کہ میرا دل ہی نہیں کرتا کہ وہ میرے پاس آئیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ مجھے مطمئن نہیں کر پاتے اور خود مطمئن ہو جاتے ہیں، اور اولاد کا مسئلہ میری طرف سے نہیں ہے، بس اللہ کا حکم نہیں ہے، بس بات یہ ہے کہ میں طلاق لینا چاہتی ہوں اور وہ طلاق نہیں دیتے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں بیوی کے لیے فوری طلاق کا مطالبہ مناسب نہیں، بلکہ اسے چاہیے کہ شوہر کو علاج کروانے کا موقع دے، پھر اگر علاج سے بھی مسئلہ حل نہ ہو اور بیوی کے جنسی خواہش کی تکمیل اور آسودگی حاصل نہ ہونے کی صورت میں گناہ میں مبتلا ہونے کا قوى اندیشہ ہو تو ایسی صورت میں بیوی کے لیے طلاق کا مطالبہ کرنے کی گنجائش ہوگی، اور اگر شوہر طلاق دینے پر راضی نہ ہو تو اسے مہر کے بدلے میں خلع پر بھی راضی کیا جا سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في القرآن الكريم: ﴿فَإِنۡ خِفۡتُمۡ أَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ ٱللَّهِ فَلَا جُنَاحَ عَلَيۡهِمَا فِيمَا ٱفۡتَدَتۡ بِهِ﴾ [البقرة: 229]
وفي الدر المختار: (فلو جب بعد وصوله إليها) مرة (أو صار عنينا بعده) أي الوصول (لا) يفرق لحصول حقها بالوطء مرة.
وفي رد المحتار تحت قوله: (لحصول حقها بالوطء مرة) وما زاد عليها فهو مستحق ديانة لا قضاء بحر عن جامع قاضي خان، ويأثم إذا ترك الديانة متعنتا مع القدرة على الوطء ط. [باب العنين، ط سعيد، (3/ 495)]
وفي بدائع الصنائع: وللزوجة أن تطالب زوجها بالوطء؛ لأن حله لها حقها كما أن حلها له حقه، وإذا طالبته يجب على الزوج، ويجبر عليه في الحكم مرة واحدة والزيادة على ذلك تجب فيما بينه، وبين الله تعالى من باب حسن المعاشرة واستدامة النكاح، فلا يجب عليه في الحكم عند بعض أصحابنا، وعند بعضهم يجب عليه في الحكم. [(2/ 331)]

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد یعقوب علی معظم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90662کی تصدیق کریں
1     113
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات