طلاق

خلوت صحیحہ سے قبل دی ہوئی طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
90902
| تاریخ :
2026-01-14
معاملات / احکام طلاق / طلاق

خلوت صحیحہ سے قبل دی ہوئی طلاق کا حکم

میرا رخصتی کے بغیر صرف نکاح ہوا تھا۔ اپنی زوجہ کو میسج میں لکھ کر بھیجا کہ میں تم کو آزاد کرتا ہوں، اسکو سمجھ نہ آئی تو سمجھانے کی غرض سے واضح طور پر بیان کردیا کہ میں تم کو طلاق دیتا ہوں' میرا مقصد اور ارادہ ایک طلاق کا تھا، عدت کا عرصہ گزر گیا اور رجوع یا رخصتی نہیں ہوئی، میں نے اسٹامپ پیپر پر طلاق نامہ بنواکر اس پر دستخط کردئیے اور اپنے والد صاحب کو دیئے کہ سابقہ زوجہ کو دے دیں (واضح رہے کہ یہ عدت گزرنے کہ بعد ہوا). طلاق نامہ میرے والد نے کھو دیا ہے۔،میری طلاق واقع ہو چکی؟ ، فتوی صادر فرمایں۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق اگر سائل نے اپنی بیوی کو رخصتی اور خلوت صحیحہ سے قبل مذکور جملہ ” میں تم کو آزاد کرتا ہوں“ کہہ دیا، تو اس سے ان کی بیوی پر ایک طلاق بائن واقع ہوکر نکاح ختم ہوچکا ہے ، جبکہ مزید طلاقیں محل نہ ہونے کی وجہ سے لغو ہوگی ہیں ، اور عورت بغیر عدت گزارے دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی ، تاہم اگر یہ دونوں دوبارہ ایک ساتھ میاں بیوی کی طرح رہنا چاہتے ہوں ، تو باقاعدہ گواہان کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ با ضابطہ ایجاب و قبول کرتے ہوئے تجدید نکاح کرکے ایک ساتھ رہ سکتے ہیں، لیکن آئندہ کے لئے شوہر ( سائل) کے پاس صرف دو طلاقوں کا اختیار ہوگا،اس لئے طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الدر: (وإن فرق) بوصف أو خبر أو جمل بعطف أو غيره (بانت بالأولى) لا إلى عدة (و) لذا (لم تقع الثانية) بخلاف الموطوءة حيث يقع الكل وعم التفريق، قوله (وكذا أنت طالق ثلاثا متفرقات) الخ۔
وفی الشامیۃ تحت: (قوله وإن فرق بوصف) نحو أنت طالق واحدة وواحدة وواحدة، أو خبر نحو: أنت طالق طالق طالق، أو أجمل نحو: أنت طالق أنت طالق أنت طالق ح، ومثله في شرح الملتقى. (قوله بعطف) أي في الثلاثة سواء كان بالواو أو الفاء أو ثم أو بل ح وسيذكر المصنف مسألة العطف منجزة ومعلقة مع تفصيل في المعلقة (قوله أو غيره) الأولى أو دونه الخ۔ (‌‌باب طلاق غير المدخول بها، کتاب ‌‌الطلاق، ج: 3، ص: 286، ط: سعید)۔
وفی الھندیۃ: إذا طلق الرجل امرأته ثلاثا قبل الدخول بها وقعن عليها فإن فرق الطلاق بانت بالأولى ولم تقع الثانية والثالثة وذلك مثل أن يقول أنت طالق طالق طالق وكذا إذا قال أنت طالق واحدة وواحدة وقعت واحدة كذا في الهداية. والأصل في هذه المسائل أن الملفوظ به أولا إن كان موقعا أولا وقعت واحدة الخ (الفصل الرابع في الطلاق قبل الدخول، ج: 1، ص: 373، طؒ ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالعزیز رحیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90902کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات