طلاق

چھوڑدیا کہنے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
90918
| تاریخ :
2026-01-14
معاملات / احکام طلاق / طلاق

چھوڑدیا کہنے سے طلاق کا حکم

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ
شوہر نے میسیج پہ بیوی سے کہا مجھے ایسا لگتا ہے کہ تم میرے ساتھ گزارہ نہیں کر سکتی بیوی نے جواب میں کہا میں گزارہ کر سکتی ہوں تم اپنا سوچو تمہارا نہیں، تو چھوڑ دو۔ اسکے بعد شوہر نے کہا مجھے تمہاری باتوں سے ایسا لگتا ہے کہ تم نہیں رہ سکتی، بیوی نے کہا “چھوڑ دو پھر، بات ختم” جواب میں شوہر نے بیوی سے کہا “ٹھیک ہے میں نے تمہیں چھوڑ دیا، بات ختم، آئندہ تمہارا میسیج نہ آئے اور اپنے والدین کو بتا دو کہ ہمارا ختم ہوگیا ہے”۔ اسکا حکم کیا ہے بیوی کو کونسی طلاق واقع ہوگی؟
مرد کے بعینهٖ الفاظ یہ تھے “میں نے تمہیں چھوڑیا دیا، بات ختم آئندہ تمہارا میسیج نہ آئے اور اپنے گھر والوں کو بتا دو ہمارا ختم ہوگیا ہے”
اور شوہر مع قسم اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ میری نیت طلاق کی نہیں تھی اور دوسری مرتبہ یہ کہنا “گھر والوں کو بتا دو ہمارا ختم ہوگیا ہے” اس سے میرا ارادہ پہلی بات (میں نے تمہیں چھوڑ دیا) کی خبر دینا تھا۔
کونسی طلاق واقع ہوگی؟ رجعی یا بائن؟ بعض مفتیان کرام کا کہنا ہے کہ ہمارا ختم ہوگیا ہے وغیرہ بعد کے الفاظ بائن کے ہیں لہذا ایک طلاق بائن ہوئی ہے ۔ اور دوبارہ نکاح ضروری ہے ۔ کیا یہ بات درست ہے ؟
شریعت مطہرہ کی روشنی میں وضاحت فرمائیں

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ "میں نے تجھے چھوڑ دیا "، کا جملہ عرف میں صریح طلاق کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جس سے ، بغیر نیت کے بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے،لہذاصورتِ مسئولہ میں شوہر نے جب اپنی بیوی کو اس کے طلاق کے مطالبے پر یہ الفاظ کہے" میں نے تجھے چھوڑ دیا" تو اس کی بیوی پر ایک طلاق رجعی واقع چکی ہے ، شوہر عدت کے دوران اپنی بیوی سے رجوع کرنا چاہے تو عدت کے دوران رجوع کرسکتا ہے ۔البتہ عدت گزرنے کے بعددوبارہ ایک ساتھ رہنے کے لئیےنئے مہر و گواہو ں کے ساتھ دوبارہ نکاح کر نا لازم ہوگا ، بہر صورت آئندہ کے لئے شوہر کے پاس مزید دو طلاق کا اختیار باقی ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فى الدرالمختار:"فإن سرحتك كناية لكنه في عرف الفرس غلب استعماله في الصريح فإذا قال رها كردم أي سرحتك يقع به الرجعي مع أن أصله كناية أيضا وما ذاك إلا لأنه غلب في عرف الناس استعماله في الطلاق وقد مر أن الصريح ما لم يستعمل إلا في الطلاق من أي لغة كانت (الى قوله) وقع به الرجعي( باب الكنايات ، ج:٣ ، ص : ٢٩٩)
و فی الہدایۃ : " و إذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض ( ج : ٢،ص:٢٥٤ )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عاشق یونس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90918کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات