طلاق

غصہ میں دی ہوئی طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
90978
| تاریخ :
2026-01-15
معاملات / احکام طلاق / طلاق

غصہ میں دی ہوئی طلاق کا حکم

میں نے اپنی بیوی کو ایک ہی نشست میں انتہائی اشتعال انگیزی اور شدید غصہ کی حالت میں تین طلاقیں دے دیں۔ اس بارے میں رہنمائی فرمائی جائے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ غصہ کی حالت میں بھی طلاق دینے سے شرعًا طلاق واقع ہو جاتی ہے ، لہذا صورتِ مسئولہ میں جب سائل نے غصہ کی حالت میں اپنی بیوی کو ایک مجلس میں تین طلاقیں دے دیں، تو اس سےاس کی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے، اب رجوع نہیں ہوسکتا، اور بغیر حلالۂ شرعیہ کے دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہو سکتا۔ لہذا دونوں پر لازم ہے کہ فورًا ایک دوسرے سے علیحد گی اختیار کر یں اور میاں بیوی والے تعلقات ہرگز قائم نہ کریں، ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہوں گے، جبکہ عورت ایامِ عدت کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامیۃ: (قولہ و فی القاموس دھش) ای بالکسر کفرحٍ (الی قولہ ) قلت و للحافظ ابن القیم الحنبلی رسالۃ فی طلاق الغضبان قال فیھا انہ علی ثلاثۃ اقسام احدھا ان یجعل لہ مبادی الغضب بحیث لا یتغیر عقلہ و یعلم ما یقول و یقصدہ و ھذا الاشکال فیہ الثانی ان یبلغ النھایۃ فلا یعلم مایقول ولا یرید فھذا لاریب انہ لاینفذ شیئ من اقوالہ ، الثالث من توسط بین المرتبین بحیث لم یصر کالمجنون فھذا محل النظر الخ ۔ (مطلب فی طلاق المدھوش، ج: 3، ص: 244، ط: سعید)
و فی الدر: (والبدعی ثلاث متفرقۃ او ثنتان بمرۃ او مرتین ) فی طھر واحد (لا رجعۃ فیہ) الخ۔
و فی الرد تحت قولہ والبدعی ) منسوب الی البدعۃ و المراد بھا ھنا المحرمۃ لتصریحھم بعصیانہ بحر (قولہ ثلاثۃ متفرقۃ ) و کذا بکلمۃ واحدۃ بالأولی الخ ۔ (کتاب الطلاق، ج: 3، ص: 232، ط: سعید)۔
و فی الھندیۃ: و ان کان الطلاق ثلاثًا فی الحرۃ و ثنتین فی الامۃ لم تحل لہ حتی تنکح زوجًا غیرہ نکاحًا صحیحًا و یدخل بھا ثم یطلّقھا او یموت عنھا کذا فی الھدایۃ الخ (فصل فیما تحل بہ المطلقۃ ج: 1، ص: 473، ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالعزیز رحیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90978کی تصدیق کریں
0     196
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات