طلاق

طلاق دیتاہو ں تین بار کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
91061
| تاریخ :
2026-01-18
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق دیتاہو ں تین بار کہنے کا حکم

میرے شوہر کا چکر (افئیر)کافی عرصے سے تھا، وہ میرے ساتھ رہنا نہیں چاہتے تھے، وہ دوسری شادی کرنا چاہتے تھے، میرے دو بچے ہیں،ایک بیٹی ،اور ایک بیٹا دس مہینے کا ،میرے شوہر نیند کی گولیاں کافی ٹائم سے لے رہے تھے، اس بات کی گواہ میں بھی ہوں اور سب بھی ہیں،کیونکہ انکو میرے ساتھ رہنا نہیں تھا، والدین میرے لئے ان سے لڑائی کررہے تھے ،غصے میں وہ آیا کمرے میں، اور مجھے طلاق دیدی، (میں تمہیں طلاق دیتا ہوں،میں تمہیں طلاق دیتا ہوں،میں تمہیں طلاق دیتا ہوں،)طلاق دینے کے ایک مہینہ پہلے دو دفعہ ایسا ہو اہے،اور طلاق دینے سے کچھ دن پہلے بھی ایسا ہوا ہے کہ وہ اچانک ٹھیک ہوجاتے،سب کچھ ٹھیک کردیتےتھے، اور محبت سے رہتے تھے، اچانک اگلے ہی دن واپس اسی طرح سے بات کرتےتھے، تمہارے ساتھ رہنا نہیں ہے، گزارہ نہیں ہے تمہارے ساتھ ،میں نے اپنی عدت اپنے سسرال میں پوری کی، اب مجھے اپنے گھر آئے ہوئے 4 مہینے ہوگئے ہیں،میرے شوہر چاہتے ہیں کہ زاکر نائک کے بیان کے مطابق وہ کہہ رہے ہیں کہ انکا اور میرا دوبارہ نکاح ہوسکتا ہے،نئے حق مہر کے ساتھ، تو میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ کیا یہ صحیح ہے؟جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

قران و سنت کی روشنی میں ایک مجلس کی تین طلاقیں خوا ہ ایک جملہ سے دی ہوں ،جیسے تجھے تین طلاق ہیں، یا الگ الگ جملوں سے دی ہوں، جیسے تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے ،تجھے طلاق ہے، ان دونوں صورتوں میں تین طلاقیں شمار ہونگی اور تینوں ہی واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہو جائے گی جس کے بعد نہ رجوع ہو سکتا ہے اور نہ ہی بغیر حلالہ شرعیہ کے دوبارہ باہم عقد نکاح ہو سکتا ہے ۔حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور تابعین عظام رحمہم اللہ تعالی کا اس پر اتفاق ہے اور امت کے چاروں اماموں ،یعنی حضرت امام اعظم ابو حنیفہ، امام مالک، امام شافعی اور امام احمد بن حنبل رحمہم اللہ کا یہی مسلک ہے کہ ایک مجلس کی تین طلاقیں ایک طلاق رجعی کے حکم میں ہرگز نہیں ۔لہذا سائلہ کے شوہر کا فقہ حنفی کا پیروکارہوتےہوئے تین طلاق کےمسئلے میں ذاکر نائک کے بیان کو بنیاد بناکراس میں اپنے لیے گنجائش نکالنے کی کوشش کرنادینی احکام کو اپنے خواہشات اور مرضی کے مطابق استعمال کرنےکی کوشش ہے جو شرعاًبھی جائز نہیں جس سے اجتناب لازم اور ضروری ہے ۔چنانچہ سائلہ کے شوہر نے جب سائلہ کو یہ جملہ” میں تمہیں طلاق دیتا ہوں “تین بار کہہ دیا تو اس کی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہو چکی ہے اب رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالہ شرعیہ کے بغیر باہم عقد نکاح بھی نہیں ہو سکتاچونکہ سائلہ کے ایام عدت گزرچکے ہیں اس لئے سائلہ دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی جاء فی التنزیل فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُۥ مِنۢ بَعۡدُ حَتَّىٰ تَنكِحَ زَوۡجًا غَيۡرَهُ ۥۗ ، الآیۃ (البقرۃ:230)
وفی صحیح البخاری: عن عائشة، ‌أن ‌رجلا ‌طلق ‌امرأته ‌ثلاثا، فتزوجت فطلق، فسئل النبي صلى الله عليه وسلم: أتحل للأول؟ قال: "لا حتى يذوق عسيلتها كما ذاق الأول"(ر:2496)
وفی الدرالمختار: ‌وذهب ‌جمهور ‌الصحابة ‌والتابعين ‌ومن ‌بعدهم من أئمة المسلمين إلى أنه يقع ثلاث.(ج:3،ص:233،مط: سعید)
وفی الھندیۃ: ‌متى ‌كرر ‌لفظ الطلاق بحرف الواو أو بغير حرف الواو يتعدد الطلاق۔(ج:1،ص:156،مط:ماجدیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالصمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91061کی تصدیق کریں
0     31
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات