طلاق

بیرون ملک جانے کے لئے جعلی طلاق نامہ بنوانے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
91196
| تاریخ :
2026-01-20
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیرون ملک جانے کے لئے جعلی طلاق نامہ بنوانے سے طلاق کا حکم

مير ے شوہر نے اپنی پہلی بيوى اور اپنا امريکہ كے كاغذات بنانے كی غرض سے ايك مفتى صاحب ے رجوع كيا. مفتى صاحب نے فتوى ديا كہ دو گواه بنا ليں اور انكے علم ميں ڈال دیں كہ ميرى نيت طلاق دينے كى نہیں اور طلاق كے كاغذات پر دستخط نہ كریں. اس كے بعد ميرے شوہر نے طلاق نامہ تيار كروایا . ان كاغذات ميں تين طلاقيں تحرير كى گئيں اور ان ميں ميرے شوہر كا اصل نام اور ان كى بيوى كا اصل نام لکھا گیا. كيا آيا شرعی طور پر حقيقت ميں طلاق واقع ہویئں يا نہیں؟ جبكہ يه كاغذات نادرا ميں بھی جمع كروا دیئے گئے ہیں-

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر واقعۃً سائل نے قانونی مجبوری کے طور پر دوگواہوں کے علم میں لا کر اس کے بعد جعلی طلاق نامہ بنوایا ہو زبان سے الفاظ طلاق ادا نہ کئے ہوں تو اس طلاق نامہ کی وجہ سے اس کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی وہ بدستور میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی بسر کرسکتے ہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: ‌ولو ‌أقر ‌بالطلاق ‌كاذبا ‌أو ‌هازلا وقع قضاء لا ديانة.اهـ.،ج:3،ص:236،مط:سعید۔)
وفي حاشية ابن عابدين: تحت (قوله أو هازلا )(إلى قوله) وأما ما في إكراه الخانية: لو أكره على أن يقر بالطلاق فأقر لا يقع، كما لو أقر بالطلاق هازلا أو كاذبا فقال في البحر، وإن مراده لعدم الوقوع في المشبه به عدمه ديانة، ثم نقل عن البزازية والقنية لو أراد به الخبر عن الماضي كذبا لا يقع ديانة، وإن أشهد قبل ذلك لا يقع قضاء أيضا. اهـ. ويمكن حمل ما في الخانية على ما إذا أشهد أنه يقر بالطلاق هازلا ثم لا يخفى أن ما مر عن الخلاصة إنما هو فيما لو أنشأ الطلاق هازلا. وما في الخانية فيما لو أقر به هازلا فلا منافاة بينهما. قال في التلويح: وكما أنه لا يبطل الإقرار بالطلاق والعتاق مكرها كذلك يبطل الإقرار بهما هازلا، لأن الهزل دليل الكذب كالإكراه اه (3/238)
و فیہ ایضاً: قال: ‌أنت ‌طالق ‌أو ‌أنت ‌حر ‌وعنى ‌الاخبار كذبا وقع قضاء، إلا إذا أشهد على ذلك،ص: 213۔)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91196کی تصدیق کریں
0     5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات