طلاق

فارغ ہو سے دی ہوئی طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
91218
| تاریخ :
2026-01-21
معاملات / احکام طلاق / طلاق

فارغ ہو سے دی ہوئی طلاق کا حکم

السلام علیکم ، مجھے ایک مسئلہ پر شرعی رہنمائی چاہئے ، میرے شوہر نے لڑائی کے دوران غصے میں کنائی الفاظ کہے تم میری طرف سے فارغ ہو /فارغ ہو ،یہ جملہ تین مرتبہ کہا گیا ، دو مرتبہ واضح سنا اور ایک مرتبہ آدھا سنا مگر سمجھ آگیا تھا کہ وہی بات تھی ،بعد میں شوہر نے خود کہا کہ اس وقت غصہ بہت زیادہ تھا اور اس نے یہی سوچھا تھا کہ اب رشتہ ختم کررہا ہوں ، لیکن بعد میں کہتا ہے کہ اب ایسے نہیں چاہتا تھا ، یہ سب ایک ہی لڑائی اور ایک ہی وقت میں ہوا براہ کرم رہنمائی فرمائیں کیا اس صورت میں طلاق واقع ہوگئی اگر ہوئی ہے تو کتنی طلاق ہوئی ہے ایک طلاق بائن یا تین ،دوبارہ رہنے کے لیے نیا نکاح اور نیا مہر ضروری ہے یا رجوع ممکن ہے جزا ک اللہ خیرا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مذاکرہ طلاق یا مطالبہ طلاق کے وقت عند القرینہ فارغ ہو کا لفظ استعمال کرنے کی وجہ سے بلا نیت بھی طلاق بائن واقع ہوجاتی ہے جس کے بعد شوہر کے پاس رجوع کا حق نہیں رہتا اور عدت کے مکمل ہونے کے بعد عورت دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہو تی ہے،لہذا سائلہ کے شوہر نے لڑائی جھگڑے کے دوران اگر مذکور الفاظ "تم میری طرف سے فارغ ہو الخ" تین بار کہے ہوں ، تو اس سے سائلہ پر ایک طلاق بائن واقع ہو کر میاں بیوی کے درمیان نکاح بالکلیہ ختم ہوچکا ہے، جبکہ بقیہ دو طلاقیں بائن کا بائن سے لاحق نہ ہونے کی وجہ سے لغو ہوگئی ہیں ، اور ان سے مزید کوئی طلاق واقع نہیں ہوتی ، اوراب عورت ایامِ عدت گزرنے کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے، البتہ اگر میاں بیوی باہمی رضامندی سے دوبارہ ایک ساتھ رہنا چاہیں تو اس کے لیے باقاعدہ گواہوں کی موجود گی میں نئے حق مہر کے ساتھ باضابطہ ایجاب و قبول کر تے ہوئے تجدید نکاح کرنا لازم ہوگا ،تاہم اس کے بعد شوہر کو آئندہ کے لیے صرف دو طلاقوں کا اختیار ہوگا اس لیے طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط چاہیے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (لا) يلحق البائن (البائن) إذا أمكن جعله إخبارا عن الأول كأنت بائن بائن، أو أبنتك بتطليقة فلا يقع لأنه إخبار فلا ضرورة في جعله إنشاء،اہ
وفی رد المحتار: وإذا طلقها تطليقة بائنة ثم قال لها في عدتها أنت علي حرام أو خلية أو برية أو بائن أو بتة أو شبه ذلك وهو يريد به الطلاق لم يقع عليها شيءاہ(باب الکنایات،ج: ٣،ص:٣٠٨،مط: سعيد)
وفي الهندية: (الفصل الخامس في الكنايات) لا يقع بها الطلاق إلا بالنية أو بدلالة حال كذا في الجوهرة النيرة ،الخ (الفصل الخامس في الكنايات ،ج:١،ص:٣٧٤،مط : ماجدية)
وفي الدر المختار: فالحالات ثلاث: رضا وغضب ومذاكرة والكنايات ثلاث ما يحتمل الرد أو ما يصلح للسب، أو لا ولا (فنحو اخرجي واذهبي وقومي) تقنعي تخمري استتري انتقلي انطلقي اغربي اعزبي من الغربة أو من العزوبة (يحتمل ردا، ونحو خلية برية حرام، الخ
وفي رد المحتار تحت قوله حرام) من حرم الشيء بالضم حراما امتنع،وسيأتي وقوع البائن به بلا نية في زماننا للتعارف،(الى قوله) والحاصل أن المتأخرين خالفوا المتقدمين في وقوع البائن بالحرام بلا نية حتى لا يصدق إذا قال لم أنو لأجل العرف الحادث في زمان المتأخرين، فيتوقف الآن وقوع البائن به على وجود العرف كما في زمانهم. وأما إذا تعورف استعماله في مجرد الطلاق لا بقيد كونه بائنا يتعين وقوع الرجعي به كما في فارسية سرحتك ومثله ما قدمناه في أول باب الصريح من وقوع الرجعي بقوله " سن بوش " أو " بوش " أول في لغة الترك مع أن معناه العربي أنت خلية، وهو كناية لكنه غلب في لغة الترك استعماله في الطلاق،(باب الكنايات، ج :٣، ص: ٣٠١، مط: سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91218کی تصدیق کریں
0     216
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات