طلاق

میسج پر رجوع کرنے سے رجوع ہوجاتاہے؟

فتوی نمبر :
91374
| تاریخ :
2026-01-26
معاملات / احکام طلاق / طلاق

میسج پر رجوع کرنے سے رجوع ہوجاتاہے؟

محترم مفتی صاحب، مجھے فقہ حنفی کے مطابق ایک مسئلے کے بارے میں فتویٰ درکار ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ میرے شوہر نے مجھے 29 ستمبر 2025 کو دو طلاقیں دی تھیں۔ اس کے بعد سے اب تک ہم نہیں ملے، لیکن طلاق کے دو ماہ بعد انہوں نے مجھے اور میرے گھر والوں کو صرف رجوع کا میسج (پیغام) کیا تھا۔ تو کیا ہمارا رجوع ہو گیا ہے یا نہیں؟ مہربانی فرما کر قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرما دیں

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں اگر سائلہ کے شوہر نے اسے ۲۹ ستمبر ۲۰۲۵ کو صریح الفاظ جیسے " میں طلاق دیتا ہوں " کے ذریعہ دو طلاقیں دیدی ہوں،تو اس سے سائلہ پر دو طلاقِ رجعی واقع ہو چکی تھیں ، جس کے بعد دورانِ عدت شوہر کو رجوع کا حق حاصل تھا، چنانچہ شوہر نے طلاق دینے کے دوماہ بعد رجوع کے الفاظ مثلا میں رجوع کرتا ہوں و غیرہ کے ذریعے کہہ کر اور تحریر کرکے رجوع کر لیا ہو اور اس وقت سائلہ كي عدت (طلاق کے بعد تیسری ماہواری )مکمل نہ ہو ئی ہو ،تو اس سے رجوع درست ہوکر میاں بیوی کا نکاح حسبِ سابق برقرار ر ہے،لہذا وہ دونوں ساتھ رہنا چاہئں تو رہ سکتے ہیں،لیکن آئندہ کے لئے شوہر کو فقط ایک طلاق کا اختیار حاصل ہوگا،اس لئے طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط چاہئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الہندیۃ : ( ألفاظ الرجعة صريح و كناية) (فالصريح) : راجعتك في حال خطابها أو راجعت امرأتي حال غيبتها و حضورها أيضا و من الصريح ارتجعتك و رجعتك و رددتك و أمسكتك و مسكتك بمنزلة أمسكتك فهذه يصير مراجعا بها بلا نية.(و الكناية) : أنت عندي كما كنت و أنت امرأتي فلا يصير مراجعا إلا بالنية كذا في فتح القدير اھ (1باب فی الرجعة،ج:۱،ص:۴۶۸،ط:المطبعة الکبری)
و فی ندائع الصنائع:أما الصريح فهو اللفظ الذي لا يستعمل إلا في حل قيد النكاح ، وهو لفظ الطلاق أو التطليق مثل قوله : " أنت طالق " أو " أنت الطلاق ، أو طلقتك ، أو أنت مطلقة " مشددا۔"اھ(بکتان الطلاق،ج:۳،ص:۱۶۱، ط :سعید)
وفی الفقہ الاسلامی: وتنفذ الطلقات الثلاث بالاتفاق، سواء طلق الرجل المرأة واحدة بعد واحدة، أم جمع الثلاث في كلمة واحدة بأن قال: أنت طالق ثلاثاً، عند الجمهور خلافاً للظاهرية.اھ (باب قدر الطلاق،ج:۹،ص:۶۹۰۶،ط:المکتبة الرشیدیة)
و فی البناية شرح الهداية: باب الرجعة وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين، فله أن يراجعها في عدتها، رضيت بذلك أو لم ترض، لقوله تعالى: {فأمسكوهن بمعروف} (البقرة: الآية ٢٣١) من غير فصل. ولا بد من قيام العدة، لأن الرجعة استدامة الملك ألا ترى أنه سمي إمساكا.اھ(باب الرجعة ،ج:۵،ص:۴۵۵،ط: دار الکتب العلمیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91374کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات