طلاق

خلوت سے پہلے طلاق کی صورت میں دوبارہ نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
91423
| تاریخ :
2026-01-27
معاملات / احکام طلاق / طلاق

خلوت سے پہلے طلاق کی صورت میں دوبارہ نکاح کا حکم

رخصتی سے قبل طلاق لے کر دوبارہ نکاح کا حکم شرعی سوال: چھ سال قبل والدین کی رضا مندی اور ان کے سرپرستی میں نکاح ہوا تھا اور چار سال بعد چند ناگریز وجوہات کی بنا پر نکاح قائم نہ رہ سکا، اور لڑکی نے کورٹ سے خلع لے لی۔ اور خلع کے بعد وكيل کے ہاتھ حق مہر کی رقم اورطلاق نامہ بھیجا گیالڑکے کے لیے ، جس پر لڑکےنے دستخط کردیئے تھے اور حق مہر کی كل رقم بھی لے لی تھی، اب خلع کو دو سال ہوچکے ہیں، کیا لڑکا اور لڑکی باہمی رضامندی سے دوبارہ نکاح کرسکتے ہیں ایک دوسرے کے ساتھ؟ کیا شریعت اس کی اجازت دیتی ہے؟ نوٹ: نکاح کے بعد رخصتی نہیں ہوئی تھی اور ناہی دونوں کی تنہائی میں کوئی ملاقات ہوئی تھی، بس صرف فون کال پر رابطہ تھا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر واقعۃً لڑکے نے حق مہر کی رقم وصول کرکےعدالتی خلع کے کاغذات پر دستخط بھی کردیئے تھے، تو یہ اس کی طرف سے خلع پر رضامندی شمار ہوگی، اور اس طرح خلع واقع ہوکر میاں بیوی کا نکاح شرعاً ختم ہوگیا تھا۔
تاہم اب اگر لڑکا، لڑکی دوبارہ نکاح کرنا چاہیں تو شرعى گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ ایجاب و قبول کرنے کے بعد ساتھ رہ سکتے ہیں، تاہم آينده کے لىے شوہر کو صرف دو طلاقوں کا اختیار حاصل ہوگا، لہذا آئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (إزالة ملك النكاح) (إلى قوله) (المتوقفة على قبولها) (إلى قوله) (بلفظ الخلع) خرج الطلاق على مال فإنه غير مسقط فتح، وزاد قوله (أو ما في معناه) ليدخل لفظ المبارأة فإنه مسقط كما سيجيء، ولفظ البيع والشراء فإنه كذلك كما صححه في الصغرى خلافا للخانية، وأفاد التعريف صحة خلع المطلقة رجعيا.اهـ
وفي رد المحتار: تحت قوله (قوله: بخلاف خالعتك إلخ) بخلاف ما إذا ذكر معه المال بلفظ المفاعلة، أو الأمر فإنه لا بد من قبولها كما مر لأنه معاوضة من جانبها كما يأتي.اهـ (باب الخلع، ج: 3، ص: 339-340-341، ط: إيج إيم سعيد)
وفي الدر المختار أيضا: (و) حكمه أن (الواقع به) ولو بلا مال (وبالطلاق) الصريح (على مال طلاق بائن) إلخ (باب الخلع، ج: 3، ص: 444، ط: إيج إيم سعيد)
وفي رد المحتار: وكذا كل كتاب لم يكتبه بخطه ولم يمله بنفسه لا يقع الطلاق ما لم يقر أنه كتابه. اهـ (باب صريح الطلاق، ج: 3، ص: 247، ط: إيج إيم سعيد)
وفي الدر المختار أيضا: (وينكح مبانته بما دون الثلاث في العدة وبعدها بالإجماع) اهـ (باب الرجعة، مطلب في العقد على المبانة، ج: 3 ص: 409، ط: إيج إيم سعيد)
وفي الهندية: إذا كان الطلاق بائنا دون الثلاث فله أن يتزوجها في العدة وبعد انقضائها إلخ (كتاب الطلاق، فصل فيما تحل به المطلقة وما يتصل به، ج: 1، ص: 472، ط: مكتبة ماجدية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قاضی محمد اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91423کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات