طلاق

خلوت صحیحہ سے پہلے دی ہوئی طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
91435
| تاریخ :
2026-01-28
معاملات / احکام طلاق / طلاق

خلوت صحیحہ سے پہلے دی ہوئی طلاق کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے ایک لڑکی سے ڈیڈھ مہینہ پہلے کورٹ میرج کی تھی،لیکن بعد میں لڑکی کے گھروالوں کی بحث و تکرار کی وجہ سے میں نے اس کو طلاق کے جملے"میں جواد حسین اپنے ہوش و حواس میں تمہیں طلاق دیتا ہوں"تین بار بول دئیے،جبکہ نکاح کے بعد سے ہمارے درمیان خلوت صحیحہ وغیرہ کچھ نہیں ہوا،اس صورت میں کتنی طلاقیں واقع ہوئی؟اور کیا ہمارے لئے دوبارہ ایک ساتھ رہنے کی گنجائش ہے یا نہیں؟اور حق مہر اور لڑکی پر عدت کا کیا حکم ہے ؟اس کی بھی رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں اگر سائل مذکور لڑکی کا کفوء ہو اور نکاح باقاعدہ گواہوں کی موجودگی میں مہر مثل پر ہوا ہو تو شرعاً یہ نکاح درست منعقد ہوچکا تھا، تاھم اگر نکاح کے بعد سائل اور اس کی منکوحہ کے درمیان خلوت صحیحہ نہ ہوئی ہو اور اس نے ایک ساتھ تین طلاقیں نہ دی ہوں بلکہ مذکور جملہ "میں تمہیں طلاق دیتا ہوں " الگ الگ تین بار بولا ہو تو ایسی صورت میں پہلی بار یہ جملہ ادا کرنے سے لڑکی پر صرف ایک طلاق بائن واقع ہوکر نکاح ختم ہوگیا تھا اور بقیہ طلاقیں محل نہ ہونے کی وجہ سے لغو ہوگئیں، اور چونکہ رخصتی اور خلوت صحیحہ سےقبل ہی علیحدگی ہوگئی اس لئے آدھے حق مہر کی ادائیگی سائل پر لازم ہوگی جبکہ عورت سائل یا کسی بھی شخص سے عدت گزارے بغیر نکاح کرنے میں آزاد ہے تاھم اگر وہ سائل کے ساتھ دوبارہ نکاح کرنے پر آمادہ ہوجاتی ہے تو اس صورت میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ باقاعدہ نکاح ہوگا اس نکاح کے نتیجے میں آئندہ اس کو صرف دو طلاقوں کا حق حاصل ہوگا اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہئےہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : (وإن فرق) بوصف أو خبر أو جمل بعطف أو غيره (بانت بالأولى) لا إلى عدة (و) لذا (لم تقع الثانية) بخلاف الموطوءة حيث يقع الكل وعم التفريق،(ج:3،ص:284)
وفیہ ایضاً: ‌وسبب ‌وجوبها) ‌عقد (‌النكاح المتأكد بالتسليم وما جرى مجراه) من موت، أو خلوة أي صحيحة، فلا عدة بخلوة الرتقاء. وشرطها الفرقة(ج:3،ص:504،مط:سعید)
وفی الھندیۃ : ‌أربع ‌من ‌النساء ‌لا ‌عدة عليهن: المطلقة قبل الدخول، والحربية دخلت دارنا بأمان تركت زوجها في دار الحرب والأختان تزوجهما في عقد واحد فيفسخ بينهما والجمع بين أكثر من أربع نسوة فيفسخ بينهن كذا في التتارخانية ناقلا عن الخزانة. العدة بالنساء بالإجماع كذا في التمرتاشي.(ج:1، ص526 مط:مکتبہ ماجدیہ)
وفیہ ایضاً : ‌وإن ‌طلقها ‌قبل ‌الدخول ‌تجب ‌المتعة ولا يتنصف المفروض في قول أبي حنيفة ومحمد رحمهما الله تعالى، كذا في السراج الوهاج ولا تجب المتعة إلا إذا حصلت الفرقة من جهته كالطلاق والفرقة بالإيلاء واللعان والجب والعنة وردته وإبائه الإسلام وتقبيله أمها وابنتها بشهوة،(الیٰ قولہ ) (المتعة ثلاثة أثواب) قميص وملحفة ومقنعة وسط لا جيد غاية الجودة ولا رديء غاية الرداءة كذا في المحيط هذا في عرفهم.(ج:1، ص:304)
وفی البحر الرائق : فانہ یجب النصف لو طلقھا قبل الدخول۔(3،ص:143، مط:مکتبہ رشیدیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91435کی تصدیق کریں
0     182
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات