طلاق

رخصتی سے قبل طلاق کی صورت میں مہر دینےکا حکم

فتوی نمبر :
91513
| تاریخ :
2026-01-30
معاملات / احکام طلاق / طلاق

رخصتی سے قبل طلاق کی صورت میں مہر دینےکا حکم

میرے بھائی نے ایک لڑکی سے نکاح کیا، نکاح سے پہلے ہی لڑکی کے گھر والوں نے اس سے اخراجات مانگنا شروع کر دیے ، جو میرے بھائی نے پورے بھی کیے، کچھ مہینوں بعد لڑکی کی ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھ کر اس کا دل خراب ہو گیا، ابھی رخصتی نہیں ہوئی ہے اور وہ طلاق دینا چاہتا ہے، لڑکے کے گھر والے حقِ مہر کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں، حقِ مہر میں 5000 روپے مہرِ معجّل اور دو تولہ سونا مہرِ مؤخر لکھا گیا ہے،رخصتی کے بغیر حقِ مہر کے بارے میں کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

میاں بیوی کے درمیان اگر نکاح کے بعد رخصتی یا خلوتِ صحیحہ واقع نہ ہوئی ہو، یعنی ایسی تنہائی میں ملاقات کا موقع میسر نہ آیا ہو ،جس میں ہمبستری کرنے میں کوئی شرعی رکاوٹ نہ ہو تو ایسی صورت میں اگر شوہر طلاق دے تواس کے ذمہ عقد نکاح کے وقت طےشدہ حق مہر میں سے صرف آدھے مہر کی ادائیگی لازم ہوتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدر لامختار: (و) يجب (نصفه بطلاق قبل وطء أو خلوة) فلو كان نكاح على ما قيمته خمسة كان لها نصفه ودرهمان ونصف (وعاد النصف إلى ملك الزوج،الخ (کتاب النکاح،باب المھر،ج3،ص104،ط:ایچ ایم سعید)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91513کی تصدیق کریں
0     125
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات