طلاق

لڑکی والے طلاق کے کاغذات بنواسکتے ہیں؟

فتوی نمبر :
91589
| تاریخ :
2026-02-01
معاملات / احکام طلاق / طلاق

لڑکی والے طلاق کے کاغذات بنواسکتے ہیں؟

اگر صرف نکاح ہوا ہو رخصتی کے بغیر،
مگرلڑکا لڑکی اور لڑکے اور لڑکی کے گھر والے دونوں راضی ہوں اب طلاق کے لیے ،مگر لڑکے کے گھر والے کاغذات بنوا کے دینے سے منع کر دیں تو کیا کرنا چاہیے ؟
لڑکے کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ خود کاغذات بنوا کے دے دو ،ہم لڑکے سے دستخط کروا دیں گے
اس صورت میں کیا کرنا چاہیے؟
اور مہر کا کیا حکم ہو گا؟
ہمارے لیے خلع لینا زیادہ صحیح ہے یا پھر طلاق؟ اور کیا لڑکی والے طلاق کے کاغذات بنوا سکتے ہیں اس طرح؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں اگر ہر دو خاندان مذکور لڑکا ولڑکی کے درمیان یہ رشتہ ختم کرنے پر راضی ہوں، تو لڑکی والوں کی جانب سے طلاق کے کاغذات بنوانے میں شرعاً کوئی حرج نہیں ، اور لڑکے کی جانب سے ان کاغذات پر دستخط کرنے سے بھی لڑکا و لڑکی کے درمیان نکاح ختم ہوجائے گا ، اور طلاق کی صورت میں لڑکی طے شدہ مہر میں سے آدھے مہر کی حقدار ہوگی، بشرطیکہ نکاح کے بعد لڑکا اورلڑکی کے درمیان خلوت صحیحہ نہ ہوئی ہو ، جبکہ حق مہر کی معافی کے عوض خلع لینے کی صورت میں لڑکی مہر کی حقدار نہ ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار مع التنویر الابصار: وشرعا (رفع قيد النكاح في الحال) بالبائن (أو المآل) بالرجعي (بلفظ مخصوص) هو ما اشتمل على الطلاق،اہ (کتاب الطلاق، ج: ٣، ص: ٢٢٧، مط: سعيد)
وفي الشامية: فالمستبينة ما يكتب على الصحيفة والحائط والأرض على وجه يمكن فهمه وقراءته.(الى قوله) وإن كانت مرسومة يقع الطلاق نوى أو لم ينو، اه (باب في الطلاق بالكتابة، ج:٣،ص: ٢٤٦، مط: سعيد)
وفي الهداية: وإن طلقها قبل الدخول بها والخلوة فلها نصف المسمى" لقوله تعالى: {وإن طلقتموهن من قبل أن تمسوهن} [البقرة: 237] الآية، والأقيسة متعارضة ففيه تفويت الزوج الملك على نفسه باختياره وفيه عود المعقود عليه إليها سالما فكان المرجع فيه النص وشرط أن يكون قبل الخلوة لأنها كالدخول عندنا على ما نبينه إن شاء الله تعالى، اه(باب المهر، ج: ١، ص: ١٩٩، مط: دار احياء التراث العلمي)
وفی الہندیۃ: فإن طلقها قبل الدخول والخلوة فلها المتعة (الی قولہ) المتعة ثلاثة أثواب) قميص وملحفة ومقنعة وسط لا جيد غاية الجودة ولا رديء غاية الرداءة كذا في المحيط هذا في عرفهم. وأما في عرفنا فيعتبر عرفنا، كذا في الخلاصة.اہ (باب المہر، ج: ١،ص: ٣٠٤، مط: ماجدية )
وفي الهندية: إذا تشاق الزوجان وخافا أن لا يقيما حدود الله فلا بأس بأن تفتدي نفسها منه بمال ‌يخلعها به فإذا فعلا ذلك وقعت تطليقة بائنة ولزمها المال كذا في الهداية.اه (الباب الثامن في الخلع، ج:١ ص: ٤٨٨، مط: ماجدية )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91589کی تصدیق کریں
0     93
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات