طلاق

بیوی کے حقوق ادا نہ کرنے کے اندیشہ کی وجہ سے طلاق دینا

فتوی نمبر :
91729
| تاریخ :
2026-02-04
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیوی کے حقوق ادا نہ کرنے کے اندیشہ کی وجہ سے طلاق دینا

ایک شخص کا نکاح اس کی رضامندی سے ہوا، مگر رخصتی نہیں ہوئی۔
نکاح کے بعد اس پر یہ بات واضح ہو گئی کہ وہ اس رشتے کو دل سے قبول نہیں کر پا رہا اور اسے یقین ہے کہ وہ ازدواجی زندگی نبھانے کے قابل نہیں ہوگا، نیز بیوی کے حقوق صحیح طور پر ادا نہیں کر سکے گا۔
ایسی صورت میں:
کیا اس شخص کے لیے زبردستی رخصتی کرنا اور نکاح کو برقرار رکھنا شرعاً درست ہے؟
اگر وہ اس رشتے کو نبھانے پر مطمئن نہیں تو کیا رخصتی سے پہلے نکاح ختم کرنا (طلاق یا باہمی رضامندی سے علیحدگی) جائز اور بہتر ہے تاکہ آئندہ ظلم، فساد اور گناہ سے بچا جا سکے؟
براہِ کرم اس بارے میں شرعی رہنمائی فرما دیں۔
جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اگر کسی شخص کو نکاح کرنے کے بعد بیوی کے حقوق صحیح طور پر ادا نہ کرنے اور بے انصافی کے مرتکب ہونے کا اندیشہ ہو تو ایسے شخص کے لیے شرعاً نکاح کرنا مکروہ تحریمی ہے ،اور اگر اسے بیوی کے حقوق ادا نہ کرنے اور ازدواجی زندگی نبھانے کے قابل نہ ہونے کا یقین ہو تو ایسی صورت میں پھر نکاح کرنا شرعاً حرام ہے ،لہذا صورت مسؤلہ میں مذکور شخص کو جب یہ یقین ہے کہ نہ وہ ازدواجی زندگی نبھانے کے قابل ہے اور نہ ہی بیوی کے حقوق صحیح طور پر ادا کرسکتا ہے جبکہ علاج معالجہ سے بھی افاقہ ممکن نہ ہو تو اس کے باوجود یہ نکاح برقرار رکھنا درست نہیں ہے ،بلکہ ایسے شخص کو چاہیے کہ رخصتی سے پہلے پہلے یہ نکاح ختم کرے ،تاکہ رخصتی کے بعد بیوی کے حقوق میں کوتاہی کے گناہ سے بچ سکے ،شرعاً اس طرح نکاح ختم کرنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی ردالمحتار: (قوله: ومكروها) أي تحريما بحر (قوله: فإن تيقنه) ‌أي ‌تيقن ‌الجور ‌حرم؛ لأن النكاح إنما شرع لمصلحة تحصين النفس، وتحصيل الثواب، وبالجور يأثم ويرتكب المحرمات فتنعدم المصالح لرجحان هذه المفاسد اھ( كتاب النكاح،ج: 3،ص: 7،مط: دار الفکر بیروت۔)
وفی البحر: وصفته فرض وواجب وسنة وحرام، ومكروه، ومباح أما الأول فبأن يخاف الوقوع في الزنا لو لم يتزوج بحيث لا يمكنه الاحتراز عنه إلا به (الی قولہ) وأما الرابع فبأن يخاف الجور بحيث لا يمكنه الاحتراز عنه؛ لأنه إنما شرع لمصلحة من تحصين النفس وتحصيل الثواب وبالجور يأثم ويرتكب المحرمات فتنعدم المصالح لرجحان هذه المفاسد اھ،(کتاب النکاح،ج: 3،ص: 84،مط: دار الکتاب الاسلامی۔)
وفی الموسوعۃ الفقھیہ: قال الحنفية: يكون النكاح حراما إن تيقن الجور، لأن النكاح إنما شرع لمصلحة تحصين النفس وتحصيل الثواب بالولد الذي يعبد الله تعالى ويوحده، ‌وبالجور ‌يأثم ‌ويرتكب ‌المحرمات، فتنعدم المصالح لرجحان هذه المفاسد اھ،(کتاب النکاح، ‌‌رابعا: الحرمة،ج: 41،ص: 215،مط: دار السلاسل۔)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91729کی تصدیق کریں
0     202
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات