طلاق

”طلاق ، طلاق، طلاق۔۔۔ اب جاؤ “ کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
91779
| تاریخ :
2026-02-06
معاملات / احکام طلاق / طلاق

”طلاق ، طلاق، طلاق۔۔۔ اب جاؤ “ کہنے کا حکم

میں اور میرے شوہر ہوٹل میں ڈنر کر رہے تھے۔ بات چیت ہنسی مذاق کے انداز میں ہو رہی تھی۔میں نے مذاق میں کہا”اب آپ جائیں، میں خود چلی جاؤں گی“۔میرے شوہر نے یہ سمجھا کہ میں اکیلے اپنی بہن اور بہنوئی کے گھر جانے کی بات کر رہی ہوں، کیونکہ جس ہوٹل میں ہم بیٹھے تھے وہاں سے میری بہن کا گھر بہت قریب ہے۔میرے شوہر نے پہلے یہ کہا کہ ”اگر تم یہاں سے چلی گئیں تو میں تمہیں طلاق دے دوں گا“میں نے اس کے جواب میں کہاکہ میں اس اصول کو مانتی ہوں جس میں تین دفعہ طلاق بولنے سے رشتہ ختم ہو جاتا ہے“۔
اس پر میرے شوہر نے کہاکہ ”طلاق، طلاق، طلاق ، اب جاؤ۔یہ الفاظ میرے شوہر نے بالکل نارمل انداز میں کہے۔وہ نہ غصے میں تھے اور نہ ہی سنجیدہ معلوم ہو رہے تھے، بلکہ بالکل معمول کے مطابق بیٹھے رہے۔مجھے فوراً شدید گھبراہٹ اور پریشانی محسوس ہوئی۔میرے شوہر نے اگلے ہی لمحے واضح کیا کہ ان کی طلاق دینے کی بالکل نیت نہیں تھی۔انہیں یہ علم بھی نہیں تھا کہ صرف الفاظ کہنے سے بھی نکاح ختم ہو سکتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا کوئی سنجیدہ ارادہ نہیں تھا اور وہ اس بات کو عام بات ہی سمجھ رہے تھے۔میں شریعت کے مطابق یہ جاننا چاہتی ہوں کہ کیا اس صورت میں واقعی طلاق واقع ہو گئی ہے یا نہیں؟میری نیت صرف حقیقت اور درست شرعی حکم معلوم کرنا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ صورتِ مسئولہ میں جب سائلہ اور اس کے شوہر کے درمیان طلاق ہی کی بات چل رہی تھی اور پھر سائلہ کے قول ”میں اس اصول کو مانتی ہوں جس میں تین دفعہ بولنے سےرشتہ ختم ہوجاتا ہے“ کے جواب میں سائلہ کے شوہر نے تین دفعہ لفظ طلاق صریح الفاظ میں بول دیے تو چونکہ صریح الفاظ میں شرعاً نہ نیت کی ضرورت ہوتی ہے اور نہ ہی سنجیدگی کی، بلکہ بغیر نیت اور مذاق میں بولنے سے بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے۔ اس لئے سائلہ پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلَّظہ ثابت ہوچکی ہے ، اب رجوع نہیں ہوسکتا،اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر باہم عقد نکاح بھی نہیں ہوسکتا،لہذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں اور میاں بیوی والے تعلقات ہر گز قائم نہ کریں،ورنہ دونوں سخت گنہگار ہونگے،جبکہ عورت ا یام عدت گزرنے کے بعددوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدر المختار تحت (قوله ‌والبدعي) منسوب إلى البدعة والمراد بها هنا المحرمة لتصريحهم بعصيانه بحر (قوله ثلاثة متفرقة) وكذا بكلمة واحدة بالأولى،ا(لی قولہ) وذهب جمهور الصحابة والتابعين ومن بعدهم من أئمة المسلمين إلى أنه يقع ثلاث.(ج:3،ص:223:،مط: ایچ ایم سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91779کی تصدیق کریں
0     122
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات