طلاق

بیماری یا تکلیف کی صورت میں دی ہوئی طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
92040
| تاریخ :
2026-02-12
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیماری یا تکلیف کی صورت میں دی ہوئی طلاق کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مفتی صاحب، ایک نہایت ضروری شرعی مسئلے میں آپ کی رہنمائی درکار ہے۔
مسئلہ یہ ہے:
میرے شوہر کا بواسیر کا آپریشن ہوا تھا۔ آپریشن کے ساتویں دن گھر میں کسی بات پر جھگڑا ہوا، اس وقت میرے شوہر، میں اور میرا بھائی گھر میں موجود تھے۔ اس دوران میرے شوہر نے میرے بھائی سے مخاطب ہو کر ایک ہی سانس میں طلاق کے الفاظ کہے، اور میں بھی موجود تھی۔
بعد میں میرے شوہر کہتے ہیں کہ اس وقت ان کی جسمانی حالت انتہائی تکلیف دہ تھی؛ آپریشن کے زخم میں شدید درد تھا، خون بہہ رہا تھا (Bleeding) اور ایک ٹانکا بھی کھل گیا تھا۔ وہ اس وقت شدید درد کش ادویات (Painkillers) کے اثر میں بھی تھے۔
اس شدید درد، بیماری اور غصے کی ملی جلی حالت میں انہوں نے اپنے سالے سے لڑتے ہوئے طلاق کے الفاظ کہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کی کیفیت ایسی تھی کہ اب انہیں یہ یاد نہیں کہ انہوں نے یہ الفاظ ایک بار کہے، دو بار یا تین بار۔ انہوں نے اس بات پر قرآنِ پاک پر قسم بھی اٹھائی ہے کہ انہیں تعداد یاد نہیں اور نہ ہی اس وقت وہ اپنے ہوش و حواس میں تھے۔
وضاحت:
1۔ پہلے سے طلاق کا کوئی ارادہ یا نیت نہیں تھی۔
2۔ آپریشن کی شدید جسمانی تکلیف اور ادویات کی وجہ سے وہ اپنے قابو میں نہیں تھے۔
3۔ میاں بیوی دونوں ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ کیا اس شدید بیماری، مدہوشی اور بے خبری کی حالت میں دی گئی طلاق واقع ہوئی ہے؟
نیز شوہر نے طلاق دیتے وقت یہ الفاظ کہے تھے: "میں نے طلاق دی، طلاق دی، طلاق دی" (سالے کو مخاطب کر کے)۔
ہمیں زبانی فتویٰ ملا ہے کہ اس حالت میں طلاق واقع نہیں ہوئی، لیکن مزید اطمینان کے لیے آپ سے رہنمائی درکار ہے، خصوصاً اس پہلو سے کہ بیماری، شدید تکلیف اور ادویات کے اثر کی وجہ سے ایسی حالت میں انسان کی عقل متاثر ہو جاتی ہے اور کیا اسلام میں اس صورت میں گنجائش ہے کہ طلاق واقع نہ ہو۔Saly ko kha k mainy talaq di ,talaq di ,talaq di ik hi saans main

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکرکردہ کیفیت کے دوران سائلہ کے شوہر کو اپنے کہئے ہو ئے الفاظ کا پورا علم ہے اور یہ بھی معلوم ہے کہ انھوں نے غصہ کی وجہ سے مذکور الفاظ کہے ہیں لہذا اس کیفیت میں بھی ان الفاظ کے استعمال سے اس کی بیوی( سائلہ) پر تین طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے،اب رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح بھی نہیں ہو سکتا ،لہذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں اور میاں بیوی والے تعلقات ہر گزقائم نہ کریں ورنہ دونوں سخت گنہگار ہوں گے، جبکہ عورت ایام عدت گذرنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کر نے میں بھی آزاد ہو گی ۔
حلالہ شرعیہ یہ ہے کہ عورت اپنے شوہر سے علیحدگی اور عدتِ طلاق گزارنے کے بعد بغیر کسی شرط کے کسی دوسر ے مسلمان شخص سے اپنا عقد ِ نکاح کرے ، چنانچہ اگر وہ دوسرا شخص بھی اس سےایک مرتبہ ہمبستری (جوکہ حلالہ شرعیہ کےتحقق لئے ضروری ہے )کے فورا ً بعد یا ازدواجی زندگی کے کچھ عرصہ بعد طلاق دیدے یا بیوی سے پہلے شوہر کا انتقال ہوجائے ، بہر صورت اسکی عدت گزرنے کے بعد وہ پہلے شوہر کے عقدِ نکاح میں آنا چاہے اور پہلا شوہر بھی اسے رکھنے پر رضامند ہو تو نئے مہر کے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ عقدِ نکاح کرکے باہم میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی بسر کرسکتے ہیں ، تاہم حلالہ اس شرط کے ساتھ کرنا کہ زوج ثانی نکاح کے بعد طلاق دے تاکہ زوج اول کیلئے عورت دوبارہ حلال ہوجائے مکروہ تحریمی ہے اور احادیث مبارکہ میں ایسا عمل کرنے والوں کو ملعون قرار دیا گیا ہے ، البتہ بغیر شرط کے بلاشبہ جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی التنزیل العزیز:الطلاق مرتان فامساک بمعروف او تسریح باحسان ( سورۃ البقرہ الآیہ 229 )
قال للہ تعالی: فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُۥ مِنۢ بَعۡدُ حَتَّىٰ تَنكِحَ زَوۡجًا غَيۡرَهُۥۗ ( سورۃ البقرہ الآیہ: 230 )
وفی الھندیۃ:إن کان الطلاق ثلاثا فی الحرۃ وثنتین فی الامۃ لم تحل لہ حتی تنکح زوجا غیرہ نکاحاصحیحا ، الخ(ج: 1 ص : 473 فصل فيما تحل به المطلقة ناشر ؛ المطبعۃ الکبری لأمیریہ)
وفی الہندیۃ : ‌متى ‌كرر ‌لفظ ‌الطلاق بحرف الواو أو بغير حرف الواو يتعدد الطلاق ،الخ(ج:1 ص : 356 الفصل فی الطلاق الصریح ناشر : سعید)
وفیہا ایضا رجل قال لامرأته أنت طالق أنت طالق أنت طالق فقال عنيت بالأولى الطلاق وبالثانية والثالثة إفهامها صدق ديانة وفي القضاء طلقت ثلاثا كذا في فتاوى قاضي خان الخ(ج:1 ص : 356 ، 355،الفصل فی الطلاق الصریح ناشر : سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92040کی تصدیق کریں
0     18
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات