طلاق

بیٹی کے چھپ کر شادی کرنے پر والدین کا طلاق کا مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
92190
| تاریخ :
2026-02-15
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیٹی کے چھپ کر شادی کرنے پر والدین کا طلاق کا مطالبہ کرنا

میں نے اپنے بھائی کو اعتماد میں لے کر گھر سے چھپ کر نکاح کیا تھا۔ گھر والے راضی نہیں ہوتے تھے اس لیے لڑکا مجھ سے 6،7 سال بڑا ہے، یہ جانتے ہوئے بھی کہ اس کی پہلے بیوی اور ایک چھوٹا بچہ ہے، محبت کی شادی کی ہم نے۔ وہ مجھ سے بالکل ٹھیک رہتا ہے، ہم خوش ہیں، پر گھر والوں کو جب سے پتا چلا ہے وہ خلع کا کہتے ہیں۔ میں اس صورت حال میں کیا کر سکتی ہوں، کس کی مانوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو كہ کسی جوان لڑکے ، لڑکی کا اولیاء کی رضامندی کے بغیر چھپ کر نکاح کرنا انتہائی معیوب، نا مناسب اور ناپسندىده عمل ہے، جسے شریف گھرانوں میں انتہائی قبیح فعل گردانا جاتا ہے، اىسے نكاح کا نتیجہ عموما بڑوں کی دعاؤں سے خالی ہونے کی وجہ سے طلاق یا خلع کی صورت میں نکلتا ہے، لہذا سائلہ کا اس طرح سے چھپ کر مذکور شخص سے شادی کرنا درست طرز عمل نہ تھا، تاہم یہ نکاح اگر کفو میں ہوا ہو تو یہ چونکہ درست منعقد ہو چکا ہے، اب اگر اس لڑکے میں دىن اور اخلاق کے اعتبار سے کوئی خرابی نہ ہو ،تو سائلہ کے بڑوں کو بھی اس کی پسند کا خیال رکھتے ہوئے اس نکاح کو ختم کرنے پر اصرار نہیں کرنا چاہیے،بلکہ اب درگزر کرتے ہوئے ان کے گھر کو آباد رکھنے کی کوشش كرنى چاہیے، جبکہ سائلہ کو بھی چاہیے كہ وہ حکمت سے اپنے گھر کے بڑوں کو اعتماد میں لے کر انہیں راضی کرنے کی کوشش کریں، تاکہ ان کے اعتماد سے یہ ازدواجی رشتہ مستقل بنیادوں پر قائم رہ سکے، ایسی صورت میں سائلہ پر ان کے حكم کی تعمیل بھی لازم نہ ہو گی۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في سنن الترمذي: عن ابن عمر رضي الله عنهما، قال: كانت تحتي امرأة أحبها، ‌وكان ‌أبي ‌يكرهها، فأمرني أن أطلقها، فأبيت، فذكرت ذلك للنبي صلى الله عليه وسلم، فقال: "يا عبد الله بن عمر طلق امرأتك". [‌‌أبواب الطلاق واللعان عن رسول الله ﷺ، باب ما جاء في الرجل يسأله أبوه أن يطلق امرأته، رقم الحديث (1226) ج:3 ص:49 ط: دار الرسالة العالمية)]
وفي مرقاة المفاتيح تحت هذا الحديث: أمر ندب ‌أو ‌وجوب ‌إن ‌كان ‌هناك باعث آخر. [كتاب الآداب، باب البر والصلة، ج:7 ص: 3097 ط: دار الفكر بيروت)]
وفي إحياء علوم الدين: وليعلم أنه مباح ولكنه أبغض المباحات إلى الله تعالى وإنما يكون مباحا إذا لم يكن فيه إيذاء بالباطل ومهما طلقها فقد آذاها ولا يباح إيذاء الغير إلا بجناية من جانبها أو بضرورة من جانبه (إلى قوله) قال ابن عمر رضي الله عنهما كان تحتي امرأة أحبها (إلى قوله) فهذا يدل على أن حق الوالد مقدم ولكن ‌والد ‌يكرهها ‌لا ‌لغرض ‌فاسد مثل عمر ومهما آذت زوجها وبذت على أهله فهي جانية وكذلك مهما كانت سيئة الخلق أو فاسدة الدين. [‌‌كتاب آداب النكاح، الثاني عشر في الطلاق، ج:2 ص:55 ط: دار المعرفة بيروت)]
وفي الهداية: "الكفاءة في النكاح معتبرة" قال عليه الصلاة والسلام "ألا لا يزوج النساء إلا الأولياء ولا يزوجن إلا من الأكفاء" ولأن انتظام المصالح بين المتكافئين عادة لأن الشريفة تأبى أن تكون مستفرشة للخسيس فلا بد من اعتبارها بخلاف جانبها لأن الزوج مستفرش فلا تغيظه دناءة الفراش "وإذا زوجت المرأة نفسها من غير كفء فللأولياء أن يفرقوا بينهما" دفعا لضرر العار عن أنفسهم اهـ [كتاب النكاح، ‌‌باب في الأولياء والأكفاء، ‌‌فصل في الكفاءة، ج:1 ص:195 ط: دار إحياء التراث العربي)]
وفي الشامية: يستحب للمرأة ‌تفويض ‌أمرها إلى وليها كي لا تنسب إلى الوقاحة اهـ (كتاب النكاح، باب الولي، ج:3 ص:55 ط: سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد یعقوب علی معظم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92190کی تصدیق کریں
0     87
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات