خرید و فروخت

انٹرسٹ پر لی ہوئی گاڑی بیچ کر دوسری گاڑی لینے کا حکم

فتوی نمبر :
92631
| تاریخ :
2026-02-25
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

انٹرسٹ پر لی ہوئی گاڑی بیچ کر دوسری گاڑی لینے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
جناب ہم نے 2023 میں ایک گاڑی لی جس کا انٹرسٹ ہم ہر مہینے ادا کرتے ہیں ، اب ہم اس گاڑی کی بقایا رقم یکمشت ادا کر کے دوسری گاڑی لینا چاہ رہے ہیں ، تو کیا ہم پہلی والی گاڑی بیچ کر اس کے پیسے نئی گاڑی میں لگا سکتے ہیں یعنی پہلی والی گاڑی کی چونکہ انٹرسٹ پر ادائیگی ہوئی تو اس کو بیچ کر جو رقم ملے گی اس سے لی ہوئی گاڑی جائز ہو گی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سودی لین دین قرآن کریم اور احادیث مبارکہ کے صریح نصوص کی روشنی میں ناجائز اور حرام ہے، چنانچہ سائل کا سودی معاہدہ کے تحت گاڑی خرید کر اس کی اقساط بھرنا شرعا ناجائز عمل تھا، جس پر سائل کو بصدق دل توبہ و استغفار اور اس غیر شرعی معاملہ کو جلد از جلد ختم کرنا لازم ہے، تاہم اگر سائل اب اس گاڑی کو فروخت کرنا چاہتا ہے، تو اسے فروخت کرنے کے بعد سائل کے پاس جو رقم آئىگی وہ شرعا سائل کے لیے جائز اور حلال ہے، اور اس رقم سے بغیر کسی سودی اور ناجائز لین دین کے دوسری گاڑی خریدنا اور اسے اپنے استعمال میں لانا شرعاً جائز ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في القرآن الكريم: ﴿وَأَحَلَّ ٱللَّهُ ٱلۡبَيۡعَ وَحَرَّمَ ٱلرِّبَوٰاْۚ﴾ [البقرة: 275]
وفي صحيح مسلم: عن جابر رضي الله عنه، قال: لعن رسول الله ﷺ أكل الربا، وموكله، وكاتبه، وشاهديه، وقال: هم سواء. [كتاب المساقات، باب لعن آكل الربا ومؤكله، رقم الحديث (1598) (106) ج:3 ص:1219 ط: دار إحياء التراث العربي بيروت ت: عبد الباقي]
وفي بدائع الصنائع: (أما) [البيع] فالحكم الأصلي، (إلى قوله) فهو ثبوت الملك للمشتري في المبيع، وللبائع في الثمن للحال اهـ [كتاب البيوع، فصل في حكم البيع، ج:5 ص:233 ط: دار الكتب العلمية]
وفي الدر المختار: باب الربا هو لغة: مطلق الزيادة وشرعا (فضل) ولو حكما فدخل ربا النسيئةوالبيوع الفاسدة فكلها من الربا فيجب رد عين الربا لو قائما لا رد ضمانه لأنه يملك بالقبض قنية وبحر اهـ [كتاب البيوع، باب الربا، ج:5 ص:169 ط: سعيد]
وفي الهداية: وإذا قبض المشتري المبيع في البيع الفاسد بأمر البائع وفي العقد عوضان كل واحد منهما مال ملك المبيع ولزمته قيمته. [كتاب البيوع، باب البيع الفاسد، فصل في أحكامه، ج:3 ص:51 ط: دار إحياء التراث العربي بيروت]

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد یعقوب علی معظم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92631کی تصدیق کریں
1     24
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات