طلاق معلقہ

بیوی کے موبائل کو ہاتھ لگانے پر معلق کردہ طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
92647
| تاریخ :
2026-02-26
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

بیوی کے موبائل کو ہاتھ لگانے پر معلق کردہ طلاق کا حکم

میرے شوہر نے دو دن پہلے کہا: "آج کے بعد اگر تم نے میرے فون کو ہاتھ لگایا تو تمہیں طلاق ہے"۔ میں نے کہا: آپ سوچ رہے ہیں کہ کیا کہہ رہے ہیں؟ پھر انہوں نے کہا: "جس دن تم نے میرے فون کو ہاتھ لگایاتمہیں طلاق ہے، بس"۔میں نے ابھی تک ایسا نہیں کیا، لیکن اگر میں یہ کام کر لوں تو کیا دو طلاقیں واقع ہوں گی یا ایک طلاق واقع ہوگی؟ براہِ کرم میری راہنمائی فرمائیں، میں بہت پریشان ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کابیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو ، اس میں کسی بھی قسم کی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا ہواور واقعۃً سائلہ کے شوہر نے سائلہ کو مذکور الفاظ"آج کے بعد اگر تم نے میرے فون کو ہاتھ لگایا تو تمہیں طلاق ہے" کہنے کے بعد سائلہ کےمتنبہ کرنے کے باوجود اس نےجب دوبارہ یہی الفاظ دہرائے، تو اگر شوہر نے اپنے اس عزم پر برقرار رہتے ہوئے مستقل طلاق کی نیت سے یہ جملہ دہرایا ہو تو ان الفاظ سے سائلہ پر دو طلاقیں معلق ہوگئی ہیں ، لہذا اس کے بعد اگرسائلہ کسی بھی وقت اپنے شوہر کے موبائل کو ہاتھ لگائے گی ،تو اس پر دو طلاق رجعی واقع ہوجائےگی ،جس کے بعداگر سائلہ کا شوہر عدت کے اندر ہی رجوع کرلےبشرطیکہ اس واقعہ کے علاوہ انہوں نے مزید کوئی طلاق نہ دی ہو ، تو اس سے ان کا نکاح حسب سابق برقرار رہے گا اور سائلہ کے شوہر کے پاس آئندہ کیلئے فقط ایک طلاق کا اختیار باقی رہےگا ، اس لئےآئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط کی جائے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تنویر الابصار مع الدر المختار: (صريحه ما لم يستعمل إلا فيه) ولو بالفارسية (كطلقتك وأنت طالق ومطلقة) (الی قولہ): (ويقع بها واحدة رجعية، وإن نوى خلافها) من البائن أو أكثر خلافا للشافعي (أو لم ينوشيئا)، الخ (باب الصريح ، ج: 3، ص: 250۔247، مط: سعید کراچی)
وفي البحر الرائق شرح كنز الدقائق: قوله: (ويقع طلاق كل زوج عاقل بالغ) لصدوره من أهله في محله،الخ (كتاب الطلاق، ج: 3، ص: 244، مکتبۃ رشیدیۃکوئٹۃ)
وفی الفتاویٰ الھندیۃ: وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق،الخ(ج: 1، الفصل الثالث في تعليق الطلاق بكلمة إن وإذا وغيرهما، ص: 420، مط: ماجدیۃ)
وفی الھدایۃ شرح بدیۃ المبتدی: وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها ( باب الرجعة، ج: 2، ص: 254، مط: دار احياء التراث العربي، بيروت - لبنان)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسلم امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92647کی تصدیق کریں
0     40
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات