طلاق

رخصتی سے قبل تین طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
92796
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

رخصتی سے قبل تین طلاق کا حکم

،کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری بیٹی کو نکاح کے بعد خلوت صحیحہ و رخصتی سے قبل تحریری طور پر تین طلاقیں دے دی گئی جبکہ نکاح میں ایک لاکھ روپے مہر مقرر تھا۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ مقررہ مہر میں سے کتنا ادا کرنا لازم ہوگا اور میری بیٹی پہ عدت گزارنا لازم ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ نکاح کے بعد، خلوت صحیحہ سے پہلے طلاق دینے کی صورت میں شوہر کے ذمہ شرعا نکاح میں مقرر شدہ مہر کا آدھا لازم ہوتا ہے اور عورت پراس صورت میں عدت گزارنا بھی لازم نہیں ہوتا ،بلکہ ایسی عورت طلاق کے فورا بعد دوسری جگہ نکاح کر سکتی ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں سائل کی بیٹی کے شوہر کے ذمہ مقررہ مہر میں سے آدھا یعنی 50 ہزار روپے ادا کرنا لازم ہے اور سائل کی بیٹی پر عدت گزارنا بھی لازم نہیں ہے بلکہ بغیر عدت کے بھی وہ دوسری جگہ نکاح کر سکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالیٰ فی کلامہ المجید: "وَإِن طَلَّقۡتُمُوهُنَّ مِن قَبۡلِ أَن تَمَسُّوهُنَّ وَقَدۡ فَرَضۡتُمۡ لَهُنَّ فَرِيضَةٗ فَنِصۡفُ مَا فَرَضۡتُمۡ ۔الخ"(سورۃالبقرۃ،آیت:237)
وفی الھدایۃ: وإن طلقها قبل الدخول بها والخلوة فلها نصف المسمى " لقوله تعالى: {وَإِنْ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَمَسُّوهُنَّ} [البقرة: 237] الآية،(ج:2،ص:324،باب المھر،مط:شرکت علمیۃ ملتان)۔
وفی الفتاویٰ الھندیۃ: أربع من النساء لا عدة عليهن: المطلقة قبل الدخول،الخ (ج:1،الباب الثالث عشر في العدة، ص:526،مط:ماجدیۃ)
وفي الدرالمختار: (وسبب وجوبها) عقد (النكاح المتأكد بالتسليم وما جرى مجراه) من موت، أو خلوة أي صحيحة، فلا عدة بخلوةلرتقاء. وشرطهاالفرقة (ج:3، ص:504، مط: سعید )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسلم امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92796کی تصدیق کریں
0     114
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات