طلاق

کیابیوی سے رکوع کرنے کے لئے اس کو اطلاع دینا ضروری ہے؟

فتوی نمبر :
92888
| تاریخ :
2026-03-04
معاملات / احکام طلاق / طلاق

کیابیوی سے رکوع کرنے کے لئے اس کو اطلاع دینا ضروری ہے؟

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ۔۔۔ولد محمد ۔۔۔کا نکاح مسماۃ۔۔۔ بنت ۔۔۔ کے ساتھ بتاریخ 23.03.2015 میں ہوا تھا، پھر ۔۔۔ولد محمد ۔۔۔ نے اپنی زوجہ ۔۔۔ بنت ۔۔۔کو بمورخہ 19.02.2021 میں پہلی طلاق دے دی، پھر ۔۔۔ ولد محمد ۔۔۔ نے بمورخہ 18.03.2021 کو رجوع کرلیاہے، گواہوں کی موجودگی میں۔ اب لڑکی کا باپ کہتا ہے مجھے صرف طلاق نامہ موصول ہوا ہے نہ کو رجوع نامہ ۔
پوچھنا یہ ہے کہ مذکور صورت میں رجوع کا کیا حکم ہے، آیا اس طرح بھی رجوع ہوسکتا ہے، کہ شوہر رجوع کرلے اور بیوی کے علم میں ہونا ضروری ہے یا نہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ رجوع درست ہونے کے لئے شرعاً بیوی کو اطلاع دیناضروری نہیں ہے ، بلکہ اس کے بغیر بھی دوران عدت رجوع کرنے سے شرعا رجوع درست ہوجاتا ہے ، لہذا صورت مسؤلہ میں اگر سائل نے ایک طلاق رجعی کے بعد دوران عدت ہی دو گواہوں کی موجودگی میں رجوع کرلیا ہو ( جیسا کہ سوال میں مذکور ہے) تو اس سےشرعا رجوع درست ہوچکا ہے، اور دونوں میاں بیوی کا نکاح حسب سابق برقرار ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الھندیہ: ‌تصح ‌الرجعة ‌مع الإكراه والهزل واللعب والخطأ كالنكاح وفي القنية إن أجاز مراجعة الفضولي صح كذا في البحر الرائق ( الباب السادس فی الرجعۃ، ج: 1، ص: 470، ط: ماجدیہ)
وفی الدر المختار: (‌وندب ‌إعلامها بها) لئلا تنكح غيره بعد العدة، فإن نكحت فرق بينهما وإن دخل شمني (وندب الاشهاد) بعدلين ولو بعد الرجعة بالفعل (و) ندب (عدم دخوله بلا إذنها عليها) لتتأهب وإن قصد رجعتها لكراهتها بالفعل كما مر،(ادعاها بعد العدة فيها) بأن قال كنت راجعتك في عدتك،(فصدقته صحح) بالمصادفة (وإلا لا) يصح إجماعا (و) كذا (لو أقام بينة بعد العدة أنه قال في عدتها قد راجعتها أو) أنه (قال قد جامعتها) وتقدم قبولها على نفس اللمس والتقبيل فليحفظ (كان رجعة) لان الثابت بالبينة كالثابت بالمعاينة، وهذا من أعجب المسائل حيث لا يثبت إقراره بإقراره بل بالبينة اھ ( باب الرجعۃ، ج: 3، ص: 401، ط: سعید)
وفی الھندیۃ : الرجعۃ ابقاء النکاح علی ما کان ما دامت فی العدۃ کذافی التبیین وھی علی ضربین سنی و بدعی فالسنی ان یراجعھا بالقول و یشھد علی رجعتھا شاھدین و یعلمھا بذلک فاذا راجعھا بالقول نحو ان یقول لھا راجعتک او راجعت امراتی ولم یشھد علی ذلک او اشھد ولم یعلمھا بذلک فھو بدعی مخالف للسنۃ والرجعۃ صحیحۃ وان راجعھا بالفعل مثل ان یطاھا او یقبلھا بشھوۃ او ینظر الی فرجھا بشھوۃ فانہ یصیر مراجعا عندنا (الباب السادس فی الرجعۃ ، ج : 1 ، ص : 468 ، ط : ماجدیہ )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شیراز نور غنی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92888کی تصدیق کریں
0     194
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات