طلاق

شوہر کو بتائے بغیر حلالہ کرواکر ساتھ رہنا

فتوی نمبر :
93010
| تاریخ :
2026-03-07
معاملات / احکام طلاق / طلاق

شوہر کو بتائے بغیر حلالہ کرواکر ساتھ رہنا

شوہر نے تین سے زائد طلاقیں دیں اور حلالہ پر راضی نہ ہوا بیوی نے شوہر کے علم میں لائے بغیر حلالہ شرعی کیا ازدواجی تعلقات قائم کرنے کے بعد اس شوہر سے طے شدہ طریقے پر طلاق لی اور عدت کے بعد واپس پہلے شوہر سے نکاح کیا، اب احساس گناہ تنگ کررہا ہے کہ پتہ نہیں یہ سب درست تھا بھی یا نہیں، دن رات ندامت میں گزر رہے ہیں، توبہ کرنا چاہتے ہیں، کیا اب اس شوہر کے ساتھ رہنا درست ہے یا علحدگی کرنا ہوگی، کیونکہ اس حلالہ کو تو شوہر کے لئے سزا کہا گیا ہے، مگر یہاں تو بیوی نے سزا بھگتی، شوہر کو تو پتہ ہی نہیں وہ تو پُرسکون ہے۔ فوری رہنمائی فرمائیں اور توبہ کرنے میں مدد فراہم کریں۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں اگر سائلہ نے پہلے شوہر کی جانب سے دی گئی طلاقوں کے بعد باقاعدہ اس کی عدت گزار کر دوسری جگہ باضابطہ نکاح کر لیا ہو، اور اس نکاح کے نتیجے میں میاں بیوی کے مابین ازدواجى تعلق بھی قائم ہوا ہو، پھر شوہر ثانی کی طرف سے طلاق دیئے جانے کے بعد سائلہ نے اس کی عدت گزا ر کر سابقہ شوہر سے دوبارہ نکاح کر لیا ہو تو اگرچہ سابقہ شوہر کو اس عقد ثانی کا علم نہ ہو، تب بھی یہ نکاح درست منعقد ہو چکا ہے، اور ان کا ساتھ رہنا بھی جائز و درست ہے، اس لیے سائلہ کو بلا وجہ شکوک و شبہات میں پڑھنے سے احتراز چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في القران الكريم: ﴿فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُۥ مِنۢ بَعۡدُ حَتَّىٰ تَنكِحَ زَوۡجًا غَيۡرَهُۥۗ﴾ [سورة البقرة: ٢٣٠]
وفي صحيح البخاري: عن عائشة رضي الله عنها، «أن رجلا طلق امرأته ثلاثا، فتزوجت فطلق، فسئل النبي ﷺ: أتحل للأول؟ قال: لا، حتى يذوق عسيلتها كما ذاق الأول. اهـ [كتاب الطلاق، ‌‌باب من أجاز طلاق الثلاث، رقم الحديث (٥٢٦١) ج:٧ ص: ٤٣ ط: بالمطبعة الكبرى الأميرية ببولاق مصر المحمية]
وفي بدائع الصنائع: وأما المعقول فهو أن الحرمة الغليظة إنما تثبت عقوبة للزوج الأول بما أقدم على الطلاق الثلاث الذي هو مكروه شرعا زجرا، ومنعا له عن ذلك لكن إذا تفكر في حرمتها عليه إلا بزوج آخر - الذي تنفر منه الطباع السليمة، وتكرهه - انزجر عن ذلك، ومعلوم أن العقد بنفسه لا تنفر عنه الطباع ولا تكرهه إذ لا يشتد على المرأة مجرد النكاح ما لم يتصل به الجماع فكان الدخول شرطا فيه ليكون زجرا له، ومنعا عن ارتكابه فكان الجماع مضمرا في الآية الكريمة كأنه قال عز وجل: حتى تنكح زوجا غيره ويجامعهااهـ [كتاب الطلاق، باب الرجعة، فصل في شرائط رجوع المبتوتة لزوجها، ج:3 ص:188 ط: دار الكتب العلمية]
وفي الفتاوى الهندية: وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية ولا فرق في ذلك بين كون المطلقة مدخولا بها أو غير مدخول بها كذا في فتح القدير اهـ [الباب السادس في الرجعة وفيما تحل به المطلقة وما يتصل به، فصل فيما تحل به المطلقة وما يتصل به، ج:١ ص: ٤٧٣ ط: رشيدية]
وفي الدر المختار: (وكره) التزوج للثاني (تحريما) لحديث «لعن المحلل والمحلل له» (بشرط التحليل) كتزوجتك على أن أحللك (وإن حلت للأول) (إلى قوله) (أما إذا أضمر ذلك لا) يكره (وكان) الرجل (مأجورا) لقصد الإصلاح، وتأويل اللعن إذا شرط الأجر ذكره البزازي اهـ [كتاب الطلاق، باب الرجعة، ج: 3 ص: 415 ط: سعيد]

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد یعقوب علی معظم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93010کی تصدیق کریں
1     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات