وظائف و عملیات

رُجعت کیا ہوتی ہے؟اور اس کا علاج کیا ہے؟

فتوی نمبر :
93048
| تاریخ :
2026-03-08
عبادات / عملیات و اذکار / وظائف و عملیات

رُجعت کیا ہوتی ہے؟اور اس کا علاج کیا ہے؟

سُنا ہے کہ وظائف کی زیادتی سے رُجعت ہو جاتی ہے، رُجعت کیا ہوتی ہے؟ اس کی اصل وجہ اور علاج کیا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بعض اہلِ سلوک کے ہاں رجعت اس کیفیت کو کہا جاتا ہے کہ آدمی عبادت یا وظائف میں کچھ پیش رفت کے بعد سستی، بے دلی یا سابقہ حالت کی طرف لوٹنے لگے۔
یہ کیفیت وظائف کی کثرت کی وجہ سے بذاتِ خود لازم نہیں آتی، بلکہ اس کے اسباب میں بے اعتدالی، اپنی طاقت سے زیادہ مشغولیت، مناسب رہنمائی کا فقدان، ذہنی یا جسمانی تھکن اور وساوس وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔
جبکہ شریعتِ مطہرہ میں اصل مطلوب اعتدال اور دوام ہے، اس لیے حد سے زیادہ وظائف اختیار کرنا مطلوب نہیں، بلکہ اپنی استطاعت کے مطابق مستقل عمل کرنا بہتر ہے۔
لہٰذا اس کا علاج یہ ہے کہ وظائف و عبادات میں اعتدال اورکسی معتبر عالم یا مربی کی نگرانی میں عمل کیا جائے، جسمانی و ذہنی توازن کا خیال رکھتےہوئےوسوسوں اورغیرضروری خیالات کو اہمیت نہ دی جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الإتقان في علوم القرآن للسيوطي: الإجازة من الشيخ غير شرط في جواز التصدي للإقراء والإفادة فمن علم من نفسه الأهلية جاز له ذلك وإن لم يجزه أحد وعلى ذلك السلف الأولون والصدر الصالح وكذلك في كل علم وفي الإقراء والإفتاء خلافا لما يتوهمه الأغبياء من اعتقاد كونها شرطا. وإنما اصطلح الناس على الإجازة لأن أهلية الشخص لا يعلمها غالبا من يريد الأخذ عنه من المبتدئين ونحوهم لقصور مقامهم عن ذلك والبحث عن الأهلية قبل الأخذ شرط فجعلت الإجازة كالشهادة من الشيخ للمجاز بالأهلية.اهـ (ج: 1، ص: 355، ط: الهيئة العامة المصرية للكتاب)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قاضی محمد اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93048کی تصدیق کریں
0     178
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • پسند کی شادی کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 26
  • رشتہ میں رکاوٹ توڑنے اور اچھے رشتے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 10
  • امتحان میں کامیابی کے لئے آسان اور مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 10
  • رزق کی کشادگی کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 5
  • نرینہ اولاد کے لئے مجرب عملیات

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 7
  • بے وضو وظیفہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 1
  • ماں باپ آپس میں بہت لڑتے ہیں اُن کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کی نعمت ملنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 1
  • دشمن کو زیر کرنے کے لیےلکھی ختم کرنا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 8
  • پرسکون زندگی کے لئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 0
  • جائز مقصد میں کامیابی کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • پڑھائی میں دل لگنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • مقدمہ میں سنوائی کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • حلِّ مشکلات کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • گھر بیچنے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کاروباری پریشانی کے لیے مجرّب عمل

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • قرارِ حمل کے لیے وظیفہ اور دعائیں

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • میاں بیوی کے اختلافات ختم کرنے کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 2
  • آنکھوں میں درد کے لۓ وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کیا جنات کی طرح فرشتوں کو بھی قابو کر کے کام لیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اہل کتاب کا ذبیحہ - عیسائی و یہودی اللہ کا نام لیکر جانور ذبح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • گھر میں خبیث ہونے کی حقیقت اور اس کے علاج کا طریقہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • دعاءِ یونس کا اجتماعی وظیفہ پڑھنا اور اس کے بعد کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
Related Topics متعلقه موضوعات