السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مفتی صاحب! کراچی کے بڑے گروسری اسٹورز، جیسے امتیاز وغیرہ، میں چکن، مٹن اور بیف فروخت ہوتا ہے۔ کیا ان جانوروں کو شرعی طریقے کے مطابق ذبح کیا جاتا ہے؟ نیز کیا اس میں کسی حرام جانور کے گوشت کی آمیزش کا کوئی احتمال ہے؟ رہنمائی فرما دیں۔
ہمارے علم میں ایسی کوئی مصدقہ معلومات نہیں ہیں جن کی بنیاد پر یہ کہا جا سکے کہ کراچی کے معروف گروسری اسٹورز، مثلاً امتیاز وغیرہ، میں فروخت ہونے والا چکن، مٹن یا بیف غیر شرعی طریقے سے ذبح کیا جاتا ہے یا اس میں کسی حرام جانور کے گوشت کی آمیزش کی جاتی ہے۔ لہٰذا محض شبہ یا احتمال کی بنیاد پر ان مصنوعات کو حرام قرار نہیں دیا جا سکتا۔خصوصاً مسلم ممالک کے بازاروں میں فروخت ہونے والے گوشت کے بارے میں جب تک معتبر ذرائع سے اس کے حرام ہونے کا علم نہ ہو جائے، اسے حرام نہیں کہا جا سکتا، بلکہ اس کا استعمال جائز اور حلال ہے۔ البتہ اگر کسی مخصوص پروڈکٹ، سپلائر یا سلاٹر ہاؤس کے بارے میں معتبر ذرائع سے خلافِ شرع ذبح یا حرام گوشت کی آمیزش ثابت ہو جائے تو اس کا استعمال جائز نہیں ہوگا۔
کما فی الہندیۃ: رجل اشترى من التاجر شيئا هل يلزمه السؤال أنه حلال أم حرام قالوا ينظر إن كان في بلد وزمان كان الغالب فيه هو الحلال في أسواقهم ليس على المشتري أن يسأل أنه حلال أم حرام ويبنى الحكم على الظاهر، وإن كان الغالب هو الحرام أو كان البائع رجلا يبيع الحلال والحرام يحتاط ويسأل أنه حلال أم حرام.(کتاب البيوع ،الباب العشرون في البياعات،ج:3 ص: 210،ط:دارالفكر)
وفی ردالمحتار: بخلاف الذابح في بلاد الإسلام فإن الظاهر أنه تحل ذبيحته وأنه سمى، واحتمال عدم ذلك موجود في اللحم الذي يباع في السوق، وهو احتمال غير معتبر في التحريم قطعا.(كتاب الصيد، ج:6، ص: 476، ط:سعيدية)
مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0