طلاق

طلاق کی شارٹ اسپیلنگ لکھنے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
93100
| تاریخ :
2026-03-10
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق کی شارٹ اسپیلنگ لکھنے سے طلاق کا حکم

میں اپنی بیوی سے میسج پر بات کررہے تھا، میں نے اس کو ڈرا نے کے لیے3 بارطلاق لکھ کر سینڈ کردیا مگر طلاق کا لفظ غلط لکھا تھا میں نے اور فوراً میں نے ڈیلیٹ کر دیا مسیج tlq میں نے ایسا لکھا تھا مگر میں نے مُنہ یا دل سے نہیں بولا ،نہ ایسی کوئی نیت تھی اور نہ میں نے اپنی بیوی کا نام لیا، کچھ بھی نہیں بولا، بس tlq لکھا تھا ،اس حوالے سےمیری رہنمائی کریں۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اگرچہ "طلاق" لفظ کی پوری اور مکمل اسپیلنگ (Talaq) نہیں لکھی، بلکہ فقط"Tlq" لکھ کر بذریعہ میسج اپنی بیوی کو بھیج دیا، لیکن مذکور مخفف لفظ بھی چونکہ طلاق کے معنیٰ میں صریح ہے اور عرف میں اس سے طلاق ہی سمجھی جاتی ہے، لہٰذا اگر سائل نے اپنی بیوی کے ساتھ بذریعہ میسج گفتگو کے دوران، جبکہ بیوی کی طرف سے طلاق یا علیحدگی کا مطالبہ ہو، یا میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑا اور رشتہ ختم کرنے سے متعلق گفتگو ہورہی ہو، اس دوران اپنی بیوی کو تین مرتبہ "Tlq" لکھ کر بھیج دئیے ہوں، تو اگرچہ اس نے یہ الفاظ ڈرانے کی غرض سے لکھے ہوں اور دل میں طلاق دینے کی نیت بھی نہ ہو، تب بھی چونکہ صریح الفاظ سے بغیر نیت و ارادہ کے طلاق واقع ہوجاتی ہے، اس لیے مذکور الفاظ بذریعہ میسج تین مرتبہ بھیجنے کی صورت میں سائل کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے۔ اب نہ رجوع ممکن ہے اور نہ ہی دوبارہ عقدِ نکاح شرعاً درست ہے، البتہ خاتون عدت گزارنے کے بعد کسی دوسرے شخص سے نکاح کرنے میں شرعاً آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار مع رد المحتار:(ويقع بها) أي بهذه الألفاظ وما بمعناها من الصريح،ويدخل نحو طلاغ وتلاغ وطلاك وتلاك أو " ط ل ق " أو " طلاق باش " بلا فرق بين عالم وجاهل، وإن قال تعمدته تخويفا لم يصدق قضاء إلا إذا أشهد عليه قبله وبه يفتى.
مطلب من الصريح الألفاظ المصحفة (قوله ويدخل نحو طلاغ وتلاغ إلخ) أي بالغين المعجمة. قال في البحر: ومنه الألفاظ المصحفة وهي خمسة فزاد على ما هنا ثلاثا. وزاد في النهر إبدال القاف لاما. قال ط: وينبغي أن يقال إن فاء الكلمة إما طاء أو تاء واللام إما قاف أو عين أو غين أو كاف أو لام واثنان في خمسة بعشرة تسعة منها مصحفة، وهي ما عدا الطاء مع القاف اه.(248/3، ط: دار الفکر)
وفی البحر الرائق: ومنه الألفاظ المصحفة وهي خمسة: تلاق وتلاغ وطلاغ وطلاك وتلاك فيقع قضاء ولا يصدق إلا إذا أشهد على ذلك قبل التكلم بأن قال امرأتي تطلب مني الطلاق وأنا لا أطلق فأقول: هذا ولا فرق بين العالم، والجاهل وعليه الفتوى. (271/3، ط: دار الکتاب الاسلامی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93100کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات