طلاق

بیوی کے مطالبہ پر طلاق دینے سے حق مہر کا حکم

فتوی نمبر :
93104
| تاریخ :
2026-03-10
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیوی کے مطالبہ پر طلاق دینے سے حق مہر کا حکم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !ایک شرعی مسئلہ کے بارے میں رہنمائی درکار ہے۔ میاں بیوی کے درمیان اختلافات ہو گئے تھے اور شوہر نے بیوی سے بات چیت بھی بند کر دی تھی۔ کچھ عرصہ بعد بیوی نے پیغام کے ذریعے شوہر سے کہا کہ طلاق دے دو ورنہ خلع لے لو ں گی۔لیکن یہ جذبات میں بات کہی تھی ،اس پر شوہر نے طلاق کے کاغذات بھیج دیے، طلاق نامہ میں یہ بھی لکھا تھا کہ ”اس لڑکی نے مجھ سے میسج پر طلاق مانگی ہے“ اور ساتھ یہ بھی تحریر تھا کہ نکاح کے وقت مہر میں دیا گیا سونا واپس کر دیا جائے۔ یہ تمام معاملہ عدالت کے بغیر طے ہوا۔ طلاق کے بعد تقریباً چار سال گزر گئے، لیکن اس دوران شوہر یا اس کے گھر والوں کی طرف سے سونا واپس لینے کے لیے کوئی مطالبہ یا رابطہ نہیں کیا گیا۔ بعد میں اس لڑکی نے دینی تعلیم حاصل کی ،تو اسے خیال آیا کہ چونکہ اس نے طلاق کا مطالبہ کیا تھا، اس لیے شاید یہ خلع کی صورت ہو اور مہر واپس کرنا چاہیے تھا۔ اب سوال یہ ہے کہ شرعاً اس صورت میں کیا حکم ہے؟ کیا اس عورت پر مہر (سونا) واپس کرنا لازم ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں اس بات کی وضاحت نہیں کہ بیوی نے فقط طلاق کا مطالبہ کیا تھا یا میاں بیوی کے درمیان حق مہر کی معافی کے عوض طلاق ہوئی، اس لئے حق مہر کے مد میں ملنے والے سونے کو واپس کرنے یا نہ کرنے کے متعلق کوئی حتمی جواب نہیں دیا جا سکتا۔ البتہ اگر بیوی نے فقط مطالبہ کیا تھا اور مہرکی معافی وغیرہ کے متعلق کوئی بات طے نہیں ہوئی تھی تو محض بیوی کے مطالبے پر طلاق دینے کی وجہ سے بیوی کے ذمہ حق مہر میں ملنے والا سونا واپس کرنا لازم نہ ہوگا،تاہم اگر سوال کی نوعیت مختلف ہوتو اس کی مکمل تفصیل اور معاہدے کاپی ارسال کرکے دوبارہ ای میل کیا جائے انشاء اللہ حکم شرعی سے آگاہ کردیاجائےگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: ولذا قال في الخانية : ولوقال: خالعتك على كذا وسمى مالا معلوما لا يقع الطلاق ما لم تقبل، كما لو قال " طلقتك " على ألف اهـ أي لأنه معلق على القبول. وأما إذا لم يذكر المال فلا يكون معلقا على القبول معنى فيقع الطلاق وإن لم تقبل تأمل.(باب الخلع،ج:3،ص:442،ط:سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالمجید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93104کی تصدیق کریں
0     40
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات