طلاق معلقہ

چچا سے بات کرنے پر معلق کی ہوئی طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
93157
| تاریخ :
2026-03-11
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

چچا سے بات کرنے پر معلق کی ہوئی طلاق کا حکم

میرے شوہر نے مجھے مشروط طلاق دی ہے ان الفاظ میں کہ "اگر تم نے میرے چچا سے بات کی تو میری طرف سے 2 طلاقیں ہیں"۔ میں نے ان کے چچا کو کال ملائی ضرور مگر رابطہ نہیں ہو سکا اور بات نہیں ہوئی۔ کیا اس صورت میں طلاق ہو گئی ہے؟ مہربانی کر کے جلد از جلد جواب دیجیے گا۔ جزاک اللہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسؤلہ میں سائلہ کے شوہر كے مذکور جملے "اگر تم نے میرے چچا سے بات کی تو میری طرف سے 2 طلاقیں ہیں" کہہ دینے سے سائلہ پر دو طلاق رجعی معلق ہو چکی ہیں ، اس کے بعد سائلہ نے اپنے شوہر کے چچا کو اگر چہ کال ملائی ہو، لیکن چچا کا کال نہ اٹھانے کی وجہ سے چونکہ سائلہ اور چچا کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی، اس لئےمعلق کردہ دونوں طلاقیں واقع نہیں ہوئیں ،بلکہ دونوں میاں بیوی کا نکاح بدستور برقرار ہے،اور معلق دو طلاقوں کی شرط بھی اپنی جگہ برقرار ہے،اس لئے اگر سائلہ آئندہ کبھی چچا سے بات کرے گی تو اس پردونوں معلق طلاقِ رجعی واقع ہو جائے گی ، جس کے بعد شوہر کو عدت کے اندر رجوع کرنے کا حق حاصل ہوگا،بشرطیکہ اس سے پہلے انہوں نے مزید کوئی طلاق نہ دی ہو، اور ایسی صورت میں آئندہ کے لئے شوہر کو صرف ایک ہی طلاق کااختیار باقی ہوگا، جب کبھی وہ یہ ایک طلاق بھی دیدے گا، تو سائلہ حرمتِ مغلظہ کے ساتھ اپنے شوہر پر حرام ہو جائے گی،اس لئے اس شرط کی خلاف ورزی اور طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط کرنی چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

كمافي الهندية: ‌ولو ‌قال ‌لها: ‌إن ‌كلمت ‌فلانا فأنت طالق وقال لها أيضا: إن كلمت إنسانا فأنت طالق فكلم فلانا طلقت تطليقتين اھ(الفصل الثالث في تعليق الطلاق بكلمة إن وإذا وغيرهما،ج:١،ص:٤٢٨،ط:ماجدية)
وفي البحرالرائق: وكذلك لو قال إن كلمت فلانا فأنت طالق، وإن كلمت إنسانا فأنت طالق فكلمت فلانا تطلق تطليقتين بحكم اليمينين واليمين لا تنعقد إلا في الملك، ومضافة إلى الملك فإن كانت في ملكه عند دخول الدار صحت اليمين المتعلقة بالكلام فإذا كلمت يقع اھ (باب التعليق في الطلاق، ج: ٤، ص: ٨، ط: رشيدية)
وفي محيط البرھاني: وهو نظير ما لو قال لها: إن كلّمت فلاناً فأنتِ طالق وقال لها أيضاً: إن كلَّمت أنا فأنتِ طالق، فكلّم فلاناً طلقت تطليقتين؛ لأنّه فلان وإنسان اھ(الفصل السابع عشر: في الأيمان في الطلاق، ج: ٣، ص: ٣٩٦، ط: دارالكتب العلمية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93157کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات