کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

ای 120 فوڈ کلر کا حکم

فتوی نمبر :
93158
| تاریخ :
2026-03-11
حظر و اباحت / حلال و حرام / کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

ای 120 فوڈ کلر کا حکم

السلام علیکم، E120 جسے کوچنیل (Cochineal) یا کارمائن (Carmine) بھی کہا جاتا ہے، اس کے شرعی حکم کے بارے میں کیا رائے ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

E120 (کارمائن/کوچنیل) ایک رنگ ہے جو ایک مخصوص قسم کے کیڑے (کچنیلا) سے حاصل کیا جاتا ہے۔ چونکہ اس کیڑے میں بہنے والا خون نہیں ہوتا، اس لیے یہ اور اس سے حاصل شدہ اجزاء شرعاً پاک شمار ہوتے ہیں، تاہم یہ حشرات الارض اور خبائث میں داخل ہونے کی وجہ سے اس کا کھانا جائز نہیں۔ لہٰذا E120 سے حاصل کردہ رنگ اگرچہ ناپاک نہیں، لیکن اس کا خوردنی اشیاء میں استعمال حلال نہیں، اس لیے جن کھانے پینے کی اشیاء میں E120 شامل ہو ان کا استعمال جائز نہیں ہوگا۔ البتہ چونکہ یہ رنگ پاک ہے، اس لیے میک اپ، کاسمیٹکس اور دیگر غیر خوردنی اشیاء میں اس کا بیرونی استعمال جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی احکام القرآن لجصاص: قال تعالٰی یا أیہا الناس کلوا من الطیبات یعنی الحلال وقال ویحل لہم الطیبات ویحرم علیہم الخبائث فجعل الطیبات فی مقابلۃ الخبائث والخبائث ہی المحرمات (ج ۳ ص ۳۰۷)۔
وفی تنقیح ا لفتاوی الحامدیہ: ضبط أھل الفقہ حرمۃ التناول إما بالإسکارکالبنج وإما بالإضرار بالبدن کالتراب والتریاق أو بالإستقذارکالمخاط والبزاق وھذا کلہ فیما کان طاھراً ۔ (ص:۳۶۳،ج:۲،ط:المکتبۃ الحبیبیۃ)
وفی رد المحتار: ولایحل ذوناب یصید بنابہ ...ولاالحشرات)ھی صغار دواب الأرض واحدھا حشرۃ... ثم قال:والخبیث ما تستخبثہ الطباع السلیمۃ...وتحتہ فی الرد:قال فی معراج الدرایۃ:أجمع العلماء علی أن المستخبث حرام بالنص وھو قولہ تعالی:ویحرم علیھم الخبائث...۔(کتاب الذبائح، ص:۳۰۵،۳۰۶،ج:۶،ط:ایچ ایم سعید )
وفی البحرالرائق: وحل غراب الزرع ...لا الأبقع...والحشرات...یعنی ھذہ الأشیاء لاتوکل...والحشرات فلأنھا من الخبائث وقد قال تعالٰی۔:ویحرم علیھم الخبائث...۔ (کتاب الذبائح،ص:۱۷۲،ج:۸،ط:رشیدیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93158کی تصدیق کریں
0     5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مذبوحہ جانور کے گوشت سے نکلنے والا خون اگر کھانا پکاتے ہوئے نظر آجائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • غیر مسلم کے ہوٹل میں کھانا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • اجنبی مرد و عورت کے لئے ایک دوسرے کا جھوٹا استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بوفے سسٹم کا حکم - Buffet System in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • سٹرابری حرام ہے یا حلال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • کوّے کا جھوٹاپاک ہے یا ناپاک؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • زِنگر برگر میں استعمال ہونے والی وائٹ کیٹ مچھلی حلال ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نومسلم کو شراب چھوڑنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جھینگاکی کھانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کیاشیشہ پیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مشینی ذبیحہ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کتا، بلی اورپالتوپرندوں کے جھوٹےکا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ٹرائی ڈینٹ چیونگم میں الکحل کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • سمندر ی مخلوق میں سے کونسی حلال ہیں اور کونسی حرام ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • شیزان کی مصنوعات کیوں نہیں خریدیں

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جن چیزوں میں جیلاٹن شامل ہو وہ حلال ہیں یا حرام؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • کیاسانپ کھاناحرام ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • میکڈونلڈ اور کے ایف سی کے کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • آفسران بالا کا ملازمین سے مفت اشیاء منگوانا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نسوار،پان اور گٹکے کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مکڑی دودھ یا پانی میں مرجائے تو کیا وہ پیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ہندو کی بچی ہوئی سگریٹ پینا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
Related Topics متعلقه موضوعات