اسلامی بینکاری

یو بی ایل امین بینک سے شرکت متناقصہ کی بنیاد پر گھر لینا

فتوی نمبر :
93165
| تاریخ :
2026-03-11
جدید فقہی مسائل / بینکاری / اسلامی بینکاری

یو بی ایل امین بینک سے شرکت متناقصہ کی بنیاد پر گھر لینا

جناب مفتی صاحب سے رہنمائی درکار ہے یو بی ایل بینک آمین اسلامک برانچ سے "میرا گھر میرا آشیانہ "سکیم کے تحت مشارکہ بیس پر مکان بنانے کیلئے لون لے سکتے ہیں ؟۔چونکہ یہ سکیم سٹیٹ بینک کا لانچ شدہ سکیم ہے اور انکا یہ کہنا ہے کہ یہ Deminishing Musharraka کے بنیاد پر ہے ۔آپ حضرت سے رہنمائی درکار ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اسلامی بینکاری میں لون نہیں دیا جاتا بلکہ مطلوبہ چیز خریدنے کے بعد کسٹمر کے ساتھ شرعی اصول و ضوابط کے مطابق معاملہ کیا جاتا ہے، چنانچہ اگر یو بی ایل امین (UBL Ameen) کے معاملات مستند مفتیانِ کرام کی نگرانی میں شرعی اصولوں کے مطابق انجام پاتے ہوں اور سائل کو ان کی رائے پر اعتماد ہو، تو شرعاً سائل کے لیے یو بی ایل امین اسلامک برانچ سے 'میرا گھر میرا آشیانہ' اسکیم کے تحت مشارکہ کی بنیاد پر مکان بنانے کے لیے معاملہ کرنے کی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار :(وهي ضربان: شركة ملك، وهي أن يملك متعدد) اثنان فأكثر (عينا) أو حفظا كثوب هبه الريح في دارهما فإنهما شريكان في الحفظ قهستاني (أو دينا) على ما هو الحق؛ فلو دفع المديون لأحدهما فللآخر الرجوع بنصف -اھ(كتاب الشركة،ج:4،ص:299،ط:دار الفكر)
و فیہ ایضاً:وتفسد -الإجارة- بالشيوع إلا إذا آجر من شريكه.اھ(باب الإجارة الفاسدة،ج:9،ص:65،ط:دار الکتب العلمیۃ)
و فی بحوث في قضايا فقهية معاصرة:أما إذا كان المقصود بناء البيت على أرض خالية، فيمكن استخدام نفس الطريق في شراء الأرض, بأن يقع شراؤها على سبيل الاشتراك من الممول والعميل، ثم يبيع الممول حصته في الأرض إلى العميل مؤجلا بثمن أكثر. فإن كانت الأرض مملوكة للعميل، أو صارت ملكا له بهذا الطريق وأراد العميل التمويل للبناء عليها، فإنه يمكن للممول والعميل أن يبنيا البيت على أساس المشاركة، فيدفع هذا نصف نفقة البناء، ويدفع ذلك النصف الآخر، فيقع البناء مشاعا بينهما بالنصف، وحينما يتم البناء يمكن للممول أن يبيع حصته من البناء إلى شريكة العميل مؤجلا بربح، وبيع الرجل حصته من البناء إلى شريكه مما لا نزاع في جوازه، وإن كان هناك خلاف في بيعها إلى الأجنبي، يقول ابن عابدين في رد المحتار: (ولو باع أحد الشريكين في البناء حصته لأجنبي، لا يجوز، ولشريكه جاز) .اھ(باب الطرق المشروعة للتمويل العقاري،ص:247،ط:دار القلم)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93165کی تصدیق کریں
0     3
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بینک سے قسطوں پر گاڑی لینے کی شرائط

    یونیکوڈ   اسکین   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے ساتھ ، ہر قسم کے مالی معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • خیبر بینک سےمتعلق سوال

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انوسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 8
  • میزان بینک سے گھر تعمیر کرنے کیلئے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • بینک الفلاح اسلامک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • "فرسٹ پنجاب مضاربہ بینک" سے لون لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ سے حاصل شدہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • مروجہ اسلامی بینکوں سے قرضہ لینا - اشتراک کرنا - یا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیوئنگ اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ اور منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامی بینکوں میں ملازمت اور ان سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • Ruling regarding savings accounts on Islamic Banks

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • Ruling on Meezan Banks car financing

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • مروجہ اسلامی بینکوں کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان میں پیسے رکھ کر منافع کمانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامک بینک میں انویسٹمنٹ کرکے منافع لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کر سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
Related Topics متعلقه موضوعات