طلاق

سسرا ل نہ جانے پر معلق کی ہوئی طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
93167
| تاریخ :
2026-03-11
معاملات / احکام طلاق / طلاق

سسرا ل نہ جانے پر معلق کی ہوئی طلاق کا حکم

السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ میں نے اپنی بیوی کو غصے کی حالت میں یہ کہا تھا کہ 'اگر آج کے بعد میں آپ کے گھر، یعنی میرے سسرال، بغیر کسی غمی یا خوشی کے گیا، تو اللہ کی قسم! آپ مجھ پر طلاق ہیں، طلاق ہیں، طلاق ہیں؛ اس سے بڑی کوئی قسم نہیں ہے۔' یہ الفاظ میں نے ہو بہو اسی طرح ادا کیے تھے۔اس واقعے کے چند ماہ بعد میرا اپنے والد صاحب سے جھگڑا ہو گیا، جس کی وجہ سے انہوں نے ہم دونوں میاں بیوی کو گھر سے نکال دیا۔ چونکہ ہماری کوئی اور جگہ نہیں تھی، اس لئے مجبوراً ہم سسرال چلے گئے۔ مگر وہاں جاتے وقت میں اپنے کہے ہوئے الفاظ مکمل طور پر بھول چکا تھا۔ بعد میں، چند ماہ گزرنے پر میری بیوی نے مجھے یاد دلایا کہ آپ نے ایسے الفاظ ادا کیے تھے اور پھر بھی آپ وہاں چلے گئے۔یہ سن کر میں بہت پریشان ہو گیا۔ میں نے اپنے علاقے کے ایک بڑے عالم دین سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ بھول کر جانے سے کچھ نہیں ہوتا، البتہ آج کے بعد اگر دوبارہ (بغیر غمی خوشی کے) گئے تو طلاق واقع ہو جائے گی۔ اس پر میرے دل کو تسلی نہیں ہوئی، تو میں نے دوسرے عالم صاحب سے پوچھا؛ انہوں نے فرمایا کہ یہ قسم ہے جو ٹوٹ چکی ہے اور اس کا کفارہ ادا کرنا ہوگا۔ اسی طرح تیسرے اور چوتھے عالم صاحب سے پوچھا تو انہوں نے بھی یہی جواب دیا کہ یہ صرف قسم ہے اور اس کا کفارہ دینا ہوگا۔اب میں شدید ذہنی تناؤ اور پریشانی کا شکار ہوں کہ کیا واقعی طلاق واقع ہو چکی ہے یا یہ صرف قسم ہے؟ میرا ارادہ نہ طلاق کا تھا اور نہ اب ہے، میں اپنی بیوی سے بہت محبت کرتا ہوں۔ برائے مہربانی شرعی اصولوں کے مطابق رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائل نے جب اپنی بیوی سے غصہ کی حالت میں یہ کہا کہ"اگر آج کے بعد میں آپ کے گھر، یعنی میرے سسرال، بغیر کسی غمی یا خوشی کے گیا، تو اللہ کی قسم! آپ مجھ پر طلاق ہیں، طلاق ہیں، طلاق ہیں"اوربنیادی طور پر تو سائل کا مذکورہ جملہ چونکہ اصالۃً تعلیقِ طلاق کا جملہ ہے اس لئے اس سے تینوں طلاقیں معلق ہوگئی تھیں اور پھر جب سائل سسر کے گھر اپنی مجبوری سے گیا تو (اگرچہ اسے یاد نہ تھا) تب بھی تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے۔ لہذا اب رجوع نہیں ہوسکتا ،اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر باہم عقد ِنکاح بھی نہیں ہو سکتا، نیز عورت ایام ِعدت گزرنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی۔جبکہ قسم کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی اس لئے سائل کے ذمہ قسم کا کفارہ لازم نہیں ۔
اور حلالۂ شرعیہ یہ ہے کہ عورت اپنے شوہر سے علیحد گی اور عدت ِطلاق گزارنے کے بعد بغیر کسی شرط کے کسی دوسرے مسلمان شخص سے نکاح کرے اور حقوق زوجیت ادا کرے، ایسا کرنے سے وہ دوسرے شخص کی بیوی بن جائے گی ، اب اگر وہ دوسرا شخص بھی اس سے ایک مرتبہ ہمبستری (جو کہ حلالۂ شرعیہ کے تحقق کے لئے ضروری ہے) کے فوراً بعد یا ازدواجی زندگی کے کچھ عرصہ بعد طلاق دیدے یا بیوی سے پہلے شوہر کا انتقال ہو جائے ، بہر صورت اس کی عدت گزرنے کے بعد اگر وہ پہلے شوہر کے نکاح میں آنا چا ہے اور پہلا شوہر بھی اس کو رکھنے پر رضامند ہو تو نئے مہر کے تقرر کے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ عقد نکاح کر کے باہم میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی بسر کر سکتے ہیں، تاہم حلالہ اس شرط کے ساتھ کرنا کہ زوج ثانی نکاح کے بعد طلاق دے تاکہ زوج اول کے لئے عورت دوبارہ حلال ہو جائے ،مکروہِ تحریمی ہے اور احادیثِ مبارکہ میں ایسے عمل کرنے والوں کو ملعون قرار دیا گیا ہے البتہ بغیر شرط کے حلالۂ بلا شبہ جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الہندیۃ:"وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق."اھ(کتاب الطلاق،الباب الرابع، الفصل الثالث في تعليق الطلاق بكلمة إن وإذا وغيرهما، ج:1، ص:420، ط:دار الفکر)
و فی رد المختار تحت :(قوله في اليمين أو الحنث) متعلق بقوله ولو مكرها أو ناسيا أي سواء كان الإكراه أو النسيان في نفس اليمين وقد مر، أو في الحنث بأن فعل ما حلف عليه مكرها أو ناسيا لأن الفعل شرط الحنث وهو سبب الكفارة والفعل الحقيقي لا ينعدم بالإكراه والنسيان (قوله فيحنث بفعل المحلوف عليه) فلو لم يفعله، كما لو حلف أن لا يشرب فصب الماء في حلقه مكرها۔اھ(کتاب الایمان،ج:3،ص:709،ط:سعید)
وفی الھندیۃ: وإذا قال لامرأته أنت طالق وطالق وطالق ولم يعلقه بالشرط إن كانت مدخولة طلقت ثلاثا وإن كانت غير مدخولة طلقت واحدة وكذا إذا قال أنت طالق فطالق فطالق أو ثم طالق ثم طالق أو طالق طالق كذا في السراج الوهاج ۔اھ(الفصل الاول فی الطلاق الصریح ج:1 ،ص:355 ط:ماجدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93167کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات