طلاق

معلق طلاق کی ایک صورت کا حکم

فتوی نمبر :
93204
| تاریخ :
2026-03-13
معاملات / احکام طلاق / طلاق

معلق طلاق کی ایک صورت کا حکم

میرے شوہر نے مجھے معلق طلاق دی ہے کہ اگرتم نے ۔۔۔۔سے بات کی فون پر، میسج پر یا آمنے سامنے، تو میں نے اللہ کو گواہ بنا کر تین طلاق دی تم کو، میں بازار گئی تھی بہن اور خالہ کے ساتھ، وہاں وہ ملا، اس نے مجھے سلام کیا اور میں نے اسے جواب دیا، مگر میں اس کودیکھ کر ڈر گئی تھی، میری بہن کو معلق طلاق کا علم ہے اور خالہ کو نہیں، مگر بہن کہتی ہے تم نے اس سے اور بات نہیں کی، مگر خالہ کہتی ہیں کہ اس کے سوال کا جواب دیا تم نے کہ بیٹا کیسا ہے اور آپ کیسی ہیں، ہاں دھیرے سے دیے، ڈری ہوئی تھیں مگر دیے تھے جو،اب بہن کہتی ہے طلاق نہیں ہوئی، گھر والوں نے کسی سے پوچھا تھا تو انہوں نے کہا کہ طلاق نہیں ہوئی، اس لیے یہ لوگ مجھے واپس شوہر کے پاس بھیج رہے ہیں، اب آپ رہنمائی کر دیں کہ طلاق ہوئی یا نہیں، کیونکہ میں اللہ کو ناراض نہیں کرنا چاہتی کوئی گناہ کر کے۔ جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کے شوہر نے جب اپنی بیوى کو مذکور الفاظ " اگر تم نے ۔۔۔۔ سے بات کی فون پر، میسج پر یا آمنے سامنے، تو میں نے اللہ کو گواہ بنا کر تین طلاق دی تم کو " کہہ دیئے،تو اس سے سائلہ پر تینوں طلاقیں معلق ہوچکی تھیں ، اور فقہاء کرام نے سلام کے جواب کو بھی کلام شمار کیا ہے،چنانچہ اسکے بعد جب سائلہ نےبازار میں مذکور شخص کے سلام کا جواب دیا ، تو اسی وقت سے سائلہ پر معلق کردہ تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے ، اب رجوع نہیں ہو سکتا، اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا، جبکہ عورت عدت (تین ماہواریاں) گزارنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في حاشية ابن عابدين:تحت(قوله وقصد إسماع المحلوف عليه) أي ولم يقصد خطابه مع الحائط بل قصد خطاب الحائط فقط، ولذا قال في البحر وغيره: لو سلم على قوم هو فيهم حنث إلا أن لا يقصده فيدين اھ(‌‌كتاب الأيمان،ج:٣،ص:٧٩١،ط:سعيد)
‌وفي الهندية:وإذا ‌أضافه ‌إلى ‌الشرط ‌وقع ‌عقيب ‌الشرط ‌اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق اھ(الفصل الثالث في تعليق الطلاق بكلمة إن وإذا وغيرهما،ج:١،ص:٤٢٠،ط:ماجديه)
وفيها ايضاََ: وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية ولا فرق في ذلك بين كون المطلقة مدخولا بها أو غير مدخول بها كذا في فتح القدير اھ(فصل فيما تحل به المطلقة وما يتصل به،ج:١،ص:٤٧٣،ط:ماجدية)
وفيها ايضا: ‌ولو ‌قال ‌لها: ‌إن ‌كلمت ‌فلانا فأنت طالق وقال لها أيضا: إن كلمت إنسانا فأنت طالق فكلم فلانا طلقت تطليقتين اھ(الفصل الثالث في تعليق الطلاق بكلمة إن وإذا وغيرهما،ج:١،ص:٤٢٨،ط:ماجدية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93204کی تصدیق کریں
0     29
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات