طلاق

تم مجھ پر حرام ہو کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
93330
| تاریخ :
2026-03-17
معاملات / احکام طلاق / طلاق

تم مجھ پر حرام ہو کہنے کا حکم

لڑائی کے دوران بیوی شوہر سے کہتی ہے کہ تمہاری آمدنی مجھ پر حرام ہے اور شوہر کہتا ہے: اگر میری آمدنی حرام ہے تو تم مجھ پر حرام ہو، اب شوہر کا دعویٰ ہے کہ اس کا طلاق دینے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، براہ کرم وضاحت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ لفظ حرام طلاق کے باب میں صریح بائن کے حکم میں ہے، اور اس سے بلا نیت بھی طلاق واقع ہو جا تی ہے، لہذا صورت مسؤلہ میں جب سائل نے اپنی بیوی کے مذکور جملہ " تمہاری آمدنی مجھ پر حرام ہے" کے جواب میں اس کو مذکورالفاظ " اگر میری آمدنی حرام ہے تو تم مجھ پر حرام ہو" کہہ دیئےتو اس سے اس کی بیوی پر ایک طلاق بائن واقع ہو گئی اور دونوں کا نکاح ختم ہوچکا ہے ،اب رجوع نہیں ہوسکتا، تاہم اگر میاں بیوی اب بھی ازدواجی حیثیت سے ایک ساتھ رہنا چاہتے ہوں تو اس کیلئےباقاعدہ دو گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ باضابطہ ایجا ب و قبول کر تے ہوئے تجدید نکاح لازم ہوگا، تاہم اس کے بعد آئندہ کیلئے شوہر کے پاس فقط دو طلاقوں کا اختیار ہو گا ، بشرطیکہ اس سے قبل کوئی طلاق نہ دی ہو، اس لیئے آیندہ طلاق کے معاملہ میں احتیاط لازم ہو گی۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في البحر الرائق: قوله وفي الفتاوى إذا قال لامرأته أنت علي حرام، والحرام عنده طلاق، ولكن لم ينو طلاقا وقع الطلاق) يعني قضاء لما ظهر من العرف في ذلك (إلى قوله) قلت المتعارف به إيقاع البائن كذا في البزازية فلو قال المصنف، ويقع البائن لكان أولى.اهـ (باب الإيلاء، ج: 4، ص: 75، ط: دار الكتاب الإسلامي)
وفي الدر المختار: (وينكح مبانته بما دون الثلاث في العدة وبعدها بالإجماع).اهـ (باب الرجعة، ج: 3، ص: 409، ط: إيج إيم سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قاضی محمد اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93330کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات