طلاق

ایک طلاق دینے کا حکم

فتوی نمبر :
93390
| تاریخ :
2026-03-19
معاملات / احکام طلاق / طلاق

ایک طلاق دینے کا حکم

What are rulings for one divorve confirmatio (ترجمہ)ایک طلاق کے وقوع کے بارے میں شرعی احکام کیا ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ اسے طلاق کے سلسلے میں کیا مسئلہ درپیش ہے تاکہ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے جواب دیا جاتا۔ تاہم مختصراً جاننا چاہئیے کہ جب شوہر اپنی بیوی کو صریح الفاظ کے ساتھ( جیسے” میں تجھے طلاق دیتا ہوں“ ایک بار بول کر) ایک طلاق دیدے تو اس سے اس کی بیوی پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہو جاتی ہے۔ جس کا حکم یہ ہے کہ اس سے نکاح فوری طور پر بالکلیہ ختم نہیں ہوتا بلکہ دورانِ عدت( اگر بیوی کو حیض /ماہواری آتی ہو تو اس کی عدت تین ماہواریوں تک کا زمانہ اور اگر حمل سے ہو تو طلاق کے بعد سے بچہ/بچی کی پیدائش تک کا زمانہ عدت کہلاتا ہے) بلا تجدیدِ نکاح شوہر کو زبان سے یا عمل سے رجوع کا حق حاصل ہوتا ہے اور رجوع کرنے میں بیوی کی رضامندی بھی ضروری نہیں۔
چنانچہ زبانی رجوع کا طریقہ یہ ہے کہ شوہر بیوی سے کہہ دے کہ میں رجوع کرکے تجھے بیوی بنائے رکھتا ہوں، جبکہ عملی رجوع یہ ہے کہ شوہر بیوی سے ازدواجی تعلقات (ہمبستری یا بوس و کنار )قائم کرلے، بہر دو صورت رجوع کے بعد میاں بیوی کا نکاح برقرار رہتا ہے، لیکن اگر دوران عدت شوہر نے رجوع نہیں کیا اور عدت گزر گئی تو اس صورت میں طلاقِ رجعی ،طلاق بائن سے بدل کر نکاح ختم ہوجائے گا، جس کے بعد بیوی کی مرضی سے تجدید نکاح کے بغیر دوبارہ ازدواجی حیثیت بھی قائم نہیں ہوگی۔
الغرض ایک طلاق واقع ہونے کے بعد آئندہ شوہر کو فقط دو طلاقوں کا اختیار حاصل ہوگا۔ تاہم سوال کی نوعیت اگر مختلف ہو تو اس کی مکمل وضاحت کرکے ای میل کردیں۔ انشاءاللہ حکم شرعی سے بھی آگاہ کردیا جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهداية : " ‌الطلاق ‌على ‌ضربين : صريح و كناية . فالصريح قوله أنت طالق و مطلقة و طلقتك فهذا يقع به الطلاق الرجعي " (باب إيقاع الطلاق، ج 2، ص 61 ، ط : مكتبة إنعامية)-
و في الفتاوى الهندية : (وأما حكمه) ‌فوقوع ‌الفرقة ‌بانقضاء ‌العدة في الرجعي وبدونه في البائن كذا في فتح القدير. ( الباب الأول في تفسير الطلاق وركنه وشرطه وحكمه ووصفه وتقسيمه، ج 2، ص 191، ط : رشيدية)-
و فییا ایضاً: و هو كأنت طالق و مطلقة و طلقتك و تقع واحدة رجعية و إن نوى الأكثر أو الإبانة أو لم ينو شيئًا، كذا في الكنز الخ (كتاب الطلاق ج:1 ص:354 ط: مکتبہ رشيديۃ)۔
وفی الدر المختار: (هي استدامة الملك القائم) بلا عوض ما دامت (في العدة) ... (بنحو) متعلق باستدامة (رجعتك) ورددتك ومسكتك بلا نية لأنه صريح (و) بالفعل مع الكراهة (بكل ما يوجب حرمة المصاهرة) كمس الخ(باب الرجعۃ ج3 ص: 397 ط: سعید ۔ کراتشی)۔


واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93390کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات